رانچی کی سرزمین پر آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ 29 کو


رانچی: رانچی ادب کا مرکز رہا ہے۔ بہت دنوں سے ادب کا آل انڈیا پروگرام منعقد نہیں ہوا ہے

۔جس سے لوگوں کے ذوق و شوق میں بھی کمی محسوس کی جا رہی تھی۔ حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام و خطیب مسجد جعفریہ رانچی کی کوشش سے کرونا کال کے بعد ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ رانچی کے سر زمین پر منعقد ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کا شہر میں بھی لوگ خوب استقبال کر رہے ہیں۔ نعتیہ مشاعرہ سے خطاب کرنے والوں میں مولانا انیس الرحمن نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل و سابق ناظم عمارت شریعہ، پروفیسر شاہ حسین احمد سجادہ نشین ارزانی شاہ پٹنہ، مولانا صادق الحسینی صدر تقریب مذاھب کونسل شامل ہوں گے۔ 

 مہمان خصوصی وزیر عالمگیر عالم، وزیر حفیظ الحسن، سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے، ایم ایل اے سی پی سنگھ،  نیشنل پیپلز پارٹی کے صدر راج کمار پدار، انجمن صدر حاجی مختار ہوں گے۔  مہمان اعزازی میں انجمن کے سابق صدر ابرار احمد، مولانا اسد رضا پٹنہ، سید جاوید حیدر سکریٹری جھارکھنڈ اسمبلی، اسلامک اسکالر مولانا سید موسوی رضا، پروفیسر ہر ویندر ویر سنگھ ہوں گے۔ زیر صدارت ڈاکٹر حاجی سید شمیم ​​حیدر۔ صدر استقبالیہ  سید مہدی امام اور سید باقر رضا کریں گے۔  شوریٰ کرام میں ڈاکٹر مایل چندولی، شبروز کانپوری، سلیم نبینا چھپراوی، شباب جلالپوری، نایاب بلیاوی، امیر گوپال پوری، رشی پانڈے، راجو پانڈے، سہیل سعید، نظام قیصر ہیں۔  

پروگرام کے کنوینر جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن اور مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب حضرت مولانا حاجی سید تہذیب الحسن رضوی ہوں گے۔ اور نظامت سید نہال حسین سریوی کریں گے۔  یہ پروگرام جعفری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر مشن کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ معلوم ہو کہ اس نعتیہ مشاعرہ میں بلا تفریق مذہب و ملت شامل ہوں گے۔ آپ تمامی حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image