آل گریڈیہہ اسلامی کوئز کمپٹیشن 6 نومبر کو


 گریڈیہہ(نمائندہ)عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کھوری مہوا  کے زیراہتمام  کویز کمپٹیشن کا انعقاد بتاریخ 6 نومبر 2022ء کیا جا رہا ہے۔اس کے ذمہ دار مولانامحمدالیاس مظاہری نے کہا کہ بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرانے کے لیے اس کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا ہے  اور یہی وجہ ہے کہ پورے  ضلع سے ہمارے اکابر علماء سرپرستان کے علاوہ دیگر افراد نے بھی ہماری حوصلہ افزائی کی اور اس میں پورے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جہاں جہاں گیا وہاں وہاں کے لوگوں نے استقبال کیا اور طالبات اور طلباء کے فارم بھروائے جس سے ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ ان شاء اللہ یہ پروگرام کامیاب ہوگا۔

اس وقت اس پروگرام کو اساتذہ اور طلبہ کی آسانی کے لئے پورے گریڈیہ  ضلع کو چھ زون یعنی جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا  پہرا این ڈی بی اسکول کھٹھا تیلوڈیہہ گول سک پبلک اسکول کھریوڈیہہ مدرسہ دارالسلام مدنیہ سریا ناواڈیہہ اردو مڈل اسکول  پرسا ٹانڈ….میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس کے اگزام سینٹر بھی وہیں رکھے گئے ہیں۔البتہ مرکزی دفتر جامعہ عثمان بن عفان،کھوری مہوا رہےگا۔

انہوں نے طریقۂ امتحان کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پرچے میںسوالات 200 ہونگے اور جوابات اس کے معروضی ہوں گے۔ہر سوال پہ ٹک کرنا ہوگا اوپشن وہاں موجود ہوں گے اس پہ ٹک کرنا ہوگا                    آج 29 اکتوبر بروز سنیچر کو ایڈمٹ کارڈ جاری کردی گئ ہے   مولانا الیاس مظاہری کھوری مہوا مولانا نثار پہرا حافظ مقصودعالم  کھریوڈیہہ مولانا یعقوب مدرسہ رشیدالعلوم بھنڈاری ڈیہ   ان لوگوں سے ایڈمٹ کارڈ حا صل کرسکتے ہیں 

 کوئز کے بعد عنقریب نتائج کا اعلان انشاءاللہ جلد کیا جائے گا ایڈمٹ جاری کرنے میں اسلامی کوئزکمپٹیشن کےانچارج وعثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے چیرمین جناب مولانا الیاس مظاہری جناب مولانا اشفاق صاحب قاسمی امام وخطیب مکی مسجد کھوری مہوا مولانا عبدالجبار گھوڑتھمبہ قاری جان محمد مدرس جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image