مولانا عطاء اللہ کے انتقال پر جمعیۃ علماء پلامول کے زیر اہتمام قرآن خوانی و تعزیتی نشست کا اہتمام

 بہترین تنظیمی صلاحیتوں کے مالک تھے مولانا عطاء اللہ : مفتی شہاب الدین قاسمی



جمعیة علما پلاموں کے صدر ونائب سکریٹری جھارکھنڈ حافظ خالد حسین کی اطلاع کے مطابق جمعیة علما پلاموں کی جانب سے قرآن خوانی و تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ تعزیتی نشست میں علمی ، دینی وسیاسی قائدین کے علاوہ جمعیۃ علما پلاموں کے ممبران وعہد یداران اور فرزندان توحید کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مولانا کے انتقال پر جمعیۃ علما نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ کہا کہ مولانا مرحوم بہترین تنظیمی صلاحیتوں کے مالک تھے۔ دینی مدارس پر کسی طرح کی بھی کارروائی کے خلاف ڈٹ جاتے تھے۔ ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پلاموں کے علاوہ ان کا دائرہ چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، یو پی ، بہار، بنگال واڑیسہ تک وسیع تھا۔ تعزیتی اجلاس میں کہا گیا کہ مولا نا مرحوم جمعیۃ کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے۔

 وہیں جمعیۃ کے وفد نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت مدھیہ پردیش اور حکومت جھارکھنڈ کے وزیر اعلی جناب ہیمنت سورین سے مجرمین کے خلاف سخت سے سخت قدم اٹھانے اور مرحوم کے اہل خانہ کو معقول معاوضہ دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔معاوضہ کے سلسلے میں جمعیۃ علما جھارکھنڈ نے اپنی عملی جد و جہد شروع کر دی ہے ۔ اس سلسلے میں جمعیۃ علما ضلع پلاموں کے صدر اور جمعیۃ علما جھارکھنڈ کے سکریٹری جناب حافظ خالد حسین کی پہل وجد وجہد قابل تعریف ہے۔ بتاتے چلیں کہ مولانا مرحوم کی اہلیہ کو دس ہزار روپے نقد اور ماہانہ دو ہزار روپے وظیفہ کے ساتھ ہی بچوں کی ماہان تعلیمی اخراجات دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اعلان پر مولا نا مرحوم کے اہل خانہ گر با اور پلاموں کے مسلمانوں نے جمعیۃ علما کی خوب ستائش کی ہے ۔ مذکورہ امر کی اطلاع جمعیۃ علما پلاموں کے نائب صدر قاری عظمت اللہ اصغری نے دی۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image