مدارس کے اساتذہ کو ملا پینشن کا تحفہ


ہیمنت سرکار اور اساتذہ یونین کے تمام اراکین قابل مبارکباد : مفتی محمد سفیان قاسمی 

جھارکھنڈ میں مدارس ملحقہ کے اساتذہ کو ہیمنت سرکار نے پینشن کا تحفہ دیا،   کیبنٹ میں پاس ہونے کے بعد آج اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے، اس پر مدرسہ اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے چنانچہ مدرسہ حسینیہ تجوید القرآن دگھی کے استاد و جمعیۃ علماء ضلع گڈا کے سکریٹری مفتی محمد سفیان قاسمی  نے آل جھارکھنڈ مدرسہ ٹیچرس یونین کے جنرل سیکرٹری جناب حامد الغازی سمیت یونین کے تمام اراکین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان حضرات نے موافق اور نامساعد حالات میں مسلسل کوششیں جاری رکھیں جن کے نتیجے میں مدارس ملحقہ جھارکھنڈ کے اساتذہ کو آج پینشن کی شکل میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی، اللہ تعالیٰ ان کو بہترین بدلہ نصیب فرمائے آمین 

مفتی سفیان قاسمی نے کہا کہ  جھارکھنڈ کے وزیر اعلی جناب ہیمنت سورین، کیبنٹ کے تمام اراکین، تمام وزراء اور بر سر اقتدار پارٹیوں کے تمام ایم ایل ایز ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں کیونکہ ان کی توجہ اور ان کے تعاون سے ہی مدارس کے اساتذہ کو انصاف اور ان کا حق ملا. اللہ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین. 

انھوں نے مزید کہا کہ آج ہم ان تمام سماجی کارکنان ، سیاسی لیڈران اور اخبار و نیوز چینلوں کا بھی تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کا تعاون کسی نہ کسی شکل میں ملا. جس کی وجہ سے مدارس کے اساتذہ کو یہ تحفہ ملا. 

انھوں نے امید ظاہر کی کہ کہ آل جھارکھنڈ مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے اراکین کے حوصلے لگن اور محنت کو دیکھتے ہوئے یقین کامل ہے کہ ہمارے جو اساتذہ فی الوقت اس پینشن کے دائرے سے باہر ہیں ان کو بھی جلد ہی خوشخبری ملے گی اور ان کے پینشن کی راہ ہموار ہوگی ان شاء اللہ

واضح رہے کہ   2014 ء میں اس وقت کی ہیمنت سرکار نے مدارس ملحقہ کو پینشن دے دیا تھا اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا مگر بعد میں بی جے پی سرکار نے اس کو رد کر دیا تھا، چنانچہ موجودہ ہیمنت سرکار سے دیرینہ مطالبہ تھا کہ اس پینشن کو دوبارہ بحال کیا جاءے بالآخر یہ منظور ہوگیا ہے

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image