چندوا جمعیۃ العراقین کے کنوینر محمد ابدال، اور ینگ عراقی کے کنوینر بنائے گئے ڈاکٹر راجہ



چندوا۔(احمد بن نذر)جمعیۃ العراقین جھارکھنڈ کے ذمہ داروں اور اہم اراکین پر مشتمل وفد اپنی تحریک کے سلسلے میں رانچی سے چترا ہوتے ہوئے،لاتیہار ضلع کے معروف قصبہ چندوا پہنچا۔

وفد میں جمعیۃ العراقین کے کنوینر مولانا منظور عالم قاسمی،ینگ عراقی جھارکھنڈ کے کنوینر شاہ عمیر،خورشید حسن رومی اور صحافی عادل رشید شامل تھے۔



چندوا میں مولانا رضوان دانش ندوی کے زیر صدارت بعد نماز مغرب مدرسہ خیر العلوم،چندوا میں برادری کے مقامی متحرک حضرات اور فعال نوجوانان کے ساتھ جمعیۃ کے وفد کی نشست ہوئی۔

نشست میں ذمہ داران نے اپنی تحریک،اس کے مقصد،اب تک کی کار گزاری اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر اختصار کے ساتھ گفتگو کی۔نیز باہمی مشورے سے مقامی سطح پر جمعیۃ العراقین جھارکھنڈ کی چندوا شاخ کا کنوینر محمد ابدال اور یوتھ کا کنوینر ڈاکٹر راجہ کو منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر فیروز احمد،محمد ابدال،تنویر عالم،محمد نعیم،محمد ارشد،محمد نسیم،محمد ارشاد،محمد گلزار،نوشاد عالم،مبارک عالم،محمد حلیم عالم،محمد ارشد علی،محمد احتشام شمس،شمس رضا،محمد عارف اور دیگر معززین موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image