مدرسہ تجویدالقرآن الکریم کھرپوکا موڈ میں آل جھارکھنڈ رابطہ مدارس عربیہ کا ہو اجلاس
آل جھارکھنڈ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کی ایک اھم بیٹھک مدرسہ تجویدالقرآن الکریم ھیراپور کھرپوکا موڑ کھکھرا گریڈیہ میں حضرت الحاج مولانا محمد اسحاق صاحب قاسمی صدررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ جھارکھنڈ کی صدارت میں ھوٸ میٹینگ اور ایجنڈوںز کی اھمیت کے پیش نظر پورے صوبے سے ممبران اور ذمہ داران تشریف لاۓ مدرسہ تجویدالقرآن الکریم کی مدنی مسجد میں عزیزی خیرالبشر سلمہ متعلم مدرسہ ھذا کی بہترین تلاوت کلام اللہ کے ذریعہ مجلس کا آغاز ھوا حضرت مولانا محمد اسحاق قاسمی نے اپنے خطبہ صدارت میں موجودہ وقت میں مدارس اور علماء کے کردار کے بارے میں روشنی ڈالی اھل مدارس کو حالات سے نمٹنے کے لئے تیار رھنے کو کہا ھر طرح کی شفافیت رابطہ کے بینر تلے نصاب ونظام تعلیم وغیرہ میں یکسانیت پیداکرنے کی کوشش کرنے کی طرف ترغیب دلائی جناب مولانا محمد رستم قاسمی مہتمم مدرسہ تجویدالقرآن الکریم ونا ظم عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ جھارکھنڈ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بتایا کہ مدارس نےھمیشہ حالات کا مقابلہ کرتے ھوۓ اپنی تعلیم وتربیت اور صالح کردار کے ذریعہ معاشرہ اور ملک کی تعمیرمیں نمایاں رول اداکیا ھے تاھم یہ وقت علماء ارباب مدارس بلکہ پورے ملت اسلامیہ کیلئے ایک نازک وقت ھے انکے کردار کو مشکوک نظروں دیکھا جا رھاھے ظاھر بات ھیکہ اس ماحول میں ارباب مدارس سر جوڑ کرلاٸحہ عمل تیار کرکے مدارس ومساجد کی تحفظ وبقاکیلئےمدارس میں ھرطرح کی شفافیت پیداکرنے کی ضرورت ھے رابطہ کے ساتھ مربوط ھونا ایک بڑی طاقت اور اپنے مدارس کو دارالعلوم کے منہج پر چلانا ایک بہت بڑی سعادت ھے اللہ تعالی مدارس اسلامیہ اور دارالعلوم دیوبند کو جملہ شرورو فتن سے محفوظ رکھے، پھر صوبے سے مختلف اضلاع سے تشریف لاۓ ھوۓ مٶقر ومحترم علماء کرام واراکین نے ایجنڈوں پر گفتگو کرتے ھوۓ اپنے اپنے قیمتی آرا سے سرفراز فرماۓ
ان میں خاص طورسے حضرت مولانا ومفتی نذر توحید صاحب مہتمم وشیخ الحدیث رشیدالعلوم چترا مولانا اقبال صاحب گڈا مفتی عبدالرحمان صاحب گڈا حافظ نعمان صاحب گڈا مولانا شکیل الرحمان صاحب ھزاریباغ ومفتی محمد یونس صاحب قاسمی ھزاری باغ مولانا شفاءالدین قاسمی جامتاڑا مفتی غیاث الدین قاسمی گوموہ مفتی وصی احمد قاسمی سرکار ڈیہ اور حضرت مولانا نسیم انور ندوی ڈاریکٹر فاطمہ گرلس اکیڈمی اٹکی رانچی اور مولانا الیاس مظاھری ناظم اعلی جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا مفتی غلام رسول صاحب قاسمی و شیخ الحدیث دارالفلاح للبنات پہرا. مفتی سمیع اختر آملہ ٹانڑ ان کے علاوہ متعدد علماء کرام نے اپنےاپنے تأثرات اورمندرجہ ذیل تجاویز پر سب نے اتفاق کیا نمبر1 ہر ضلع کا صوبائی ممبر اپنی نگرانی میں اپنے اپنے اضلاع کے تمام مدارس کا سروےکرے جسمیں مربوط غیر مربوط اوراس کےمعیار تعلیم کی وضاحت ھو نمبر2 ششماھی اور سالانہ امتحان میں یکسانیت کی کوشش کی جاۓ مربوط مدارس والے ایک وقت میں امتحانات کراۓ نیز دونوں امتحانات کے نتاٸج کی ایک کا پی ضلع میں اور ایک کاپی صوبہ کے دفتر مدرسہ اصلاح المسلمین سرکارڈیہ میں ارسال کرے3 مدرسہ میں صفائی ستھرائی کا ماحول بنایٸں دفتری رجسٹر وغیرہ کو ھمیشہ تیار رکھیں 4 دارالاقامہ میں رھنے والے بچوں کے قیام طعام کو بہتر بنانے کی کوشش کرے اور حتی المقدور مار پیٹ کو ختم کریں 5 مدارس والے اپنے معیار تعلیم کے مطابق ایک سے پانچ یا آٹھ کلاس یا دسویں تک کی عصری تعلیم کو لازم کریں 6 فوری طورپرپر ضلعی یا صوبائی رجسٹریشن کرایٸں اس سلسلہ میں رھنمائی کیلئے رابطہ کے صدر مولانا اسحاق صاحب یا ناٸب صدر مفتی نذرتوحید صاحب چترا یا ناظم عمومی مولانا محمدرستم قاسمی سے رابطہ کریں مدعو خصوصی حضرت مفتی محمد سیف اللہ قاسمی نے پروگرام کی نظامت فرمائی اور انھوں نے دوران نظامت مفید آرا سے بھی نوازا اور اخیر میں حضرت مولانا محمد ابراھیم صاحب قاسمی کے پر مغز دعاٶں سے میٹنگ کا اختتام ھوا
0 Comments