: جامعہ عثمان بن عفان کہوری مہوا کے ڈائریکٹر مولانا الیاس مظاہری نے پریس ریلیز جاری کر کہا کہ 3 نومبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب بڑی شان و شوکت کے ساتھ اصلاح معاشرہ کانفرنس ہونے جا رہا ہے جس میں مہمان خصوصی خادم القران الحاج حضرت مولانا ایوب صاحب ندوی بھٹکلی تشریف لا رہے ہیں ۔جو اپنی نورانی اور عرفانی بیانات سے ملت اسلامیہ کو مستفیض فرمائیں گے ۔مولانا الیاس مظاہری نے کہا کہ معاشرے میں اس طرح کی برائیاں سماج میں پھیل رہی ہے جس کو ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تلک و جہیز سماج میں ایک ناسور بنتا جا رہا ہے جس کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔اصلاح معاشرہ کانفرنس کے ذریعے یہ پیغام دیا جائے گا ۔اس لیے میں اپیل گزارش کرتا ہوں کہ اس اصلاح معاشرہ کانفرنس میں پہنچ کر علمائے کرام کی بیانات کو سن کر اپنے قلب کو منور فرمائے۔
0 Comments