..70 کامیاب طالبات کو مشین اور....

 


مولانا حسین احمدمدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام

 مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی 70 کامیاب طالبات کو مشین اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے


ہزاریباغ  30نومبر:

حضرت مولانا سید اسجد مدنی چیئرمین فریڈم فائٹر مولانا حسین احمدمدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ دیوبندنے مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی 70کامیاب طالبات کو سرٹیفکیٹ اور سلائی مشینیں دیں، کامیاب طالبات میں مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیو ٹ کھوری مہوا،راج دھنوار اور نوادہ کی طالبات شامل رہیں، پروگروام کا انعقادمعہدالقرآن الکریم مدنی مسجدنوادہ میں کیاگیا،پروگرام میں حضرت مدنی کے ساتھ نبیرہئ شیخ الاسلام حضرت مولاناسیدحسن اسجد مدنی اور مفتی محمدشہاب الدین قاسمی بھی شامل تھے اور انھوں نے بھی اپنے ہاتھوں سے اسنادومشین دیئے۔

مولانا حسین احمدمدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام ملک کے مختلف پسماندہ علاقوں میں بالخصوص جھارکھنڈ،بہار اوراڑیسہ میں خواتین کے لیے انسٹی ٹیوٹ اور سلائی سینٹرقائم کیے جاتے ہیں جن میں بلاتفریق مذہب وملت خواتین داخلہ لے کر سلائی،کڑھائی وغیرہ کے مختلف کورسیز پورے کرتی ہیں،چھ ماہ کے کورس میں سلائی کے تقریباً چالیس نمونے اوران کی کٹنگ کے طریقے سکھائے جاتے ہیں اور امتحان کے بعد کامیاب طالبات کوانعامات اور مشینوں سے نوازا جاتاہے، مولانا حسین احمدمدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اب تک ہزاروں بچیوں کو مشینیں دی جاچکی ہیں،جو اپنا کورس پورا کرکے الحمدللہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔

حضرت مولانا سیداسجدمدنی کا یہ مستحسن اقدام بلاشبہ قومی یکجہتی کی عملی تصویرہے جس کی ہر طرف پذیرائی اورقبولیت مل رہی ہے،خوش آئند بات یہ ہے کہ ساول رواں جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں خواتین کے لیے مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کھولے جائیں گے جن سے غریب بچیاں فائدہ اٹھاسکیں گی،حضرت مولانا سید اسجد مدنی کا صوبہ جھارکھنڈ وبہار میں چھ روزہ دورہ کے دوران مختلف ملکی،ملی اور قومی کام کیے گئے ان میں ایک ہزار مستحقین کو کمبل کی تقسیم،دوسوخاندانوں میں اناج کی تقسیم،مختلف علاقوں میں بورنگ،تعمیر مسجد،مشینوں کی تقسیم اورمکاتب دینیہ کاقیام عمل میں لایاگیا،بلاشبہ مولانا حسین احمدمدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ کی خدمات بالخصوص جھارکھنڈ کے لیے محتاج تعارف نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image