رانچی: جھارکھنڈ کے مقبول صحافی اور بہت کم وقت میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے والے صحافی ابوذر غفاری، شگفتہ پروین نے اپنے بیٹے ابودوزانہ غفاری کے دو سال ہونے پر امن یوتھ سوسائٹی ہند پیڑھی میں عقیقہ کا اہتمام کیا۔ آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تقریب میں مقبول سماجی کارکن محمد اسلم، سابق پارشد صلاح الدین سنجو، جمعیت القریش کے صدر مجیب قریشی،عام جنتا ہیلپ لائن کے صدر اعجاز گدی،انجمن صدر حاجی مختار، شہزادببلو، صحافی عادل رشید، صحافی سنی، محمد فیروز، محمد شعیب، ساجد خاتون، عائشہ، رابیعہ، آرزو پروین، نانا شاہد اختر، نانی شمع پروین، دادا شکیل اختر، دادی ساجدہ خاتون، شہنازاختر، ریما پروین، اشرف رضا، محمد شاہد، نوازش، سمیت شہر کے معزز حضرات اور سماجی کارکن شامل ہوئے۔ اس موقعہ پر شکیل اختر اور شاہد اختر کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں پوتا عنایت کی ہے۔ گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ دادی ساجدہ خاتون، نانی شمع پروین، والدہ شگفتہ شاہین نے خوشی کا اظہار کیا۔ ابوذر غفاری نے کہا کہ عقیقہ کے لغوی معنیٰ کاٹنے کے ہیں۔ عقیقہ کرنا سنت ہے۔ رسول اللہ اور صحابہ کرامؓ سے صحیح اور احادیث سے ثابت ہے۔ آئے ہوئے سبھی حاضرین نے ابودوزانہ غفاری کو تحفہ و تحائف و دعا کے ساتھ مبارکباد دی۔
0 Comments