رحمانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے چھ سال مکمل ہونے تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد

 


رانچی - 22.11.2022

رحمانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے چھ سال مکمل ہونے پر مکتب دینیات پارس ٹولی ڈورنڈہ برانچ مدرسہ رحمانیہ کے ذریعہ تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی جناب بننا گپتا، وزیر صحت اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ، حکومت جھارکھنڈ اور جناب اجے ناتھ شاہد دیو ،سابق ڈپٹی میئر اورکانگریس کے سینئر لیڈر موجود تھے۔اس موقع پر مدرسہ رحمانیہ کے 300بچوں میں سے 50بچوں نے شرکت کی اور اپنا رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے موجود لوگوں کے دل جیت لیا۔ پروگرام میں محمد یوسف عالم دوم،صامیہ پروین سوم، خوشی احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر جھارکھنڈ حکومت کے وزیر نے اپنی تقریر میں سر سید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رحمانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حافظ محمد  میکائل رحمانی بھی ایک دن یہ ٹرسٹ یونیورسٹی بھی قائم کرے گا۔ اور ساتھ ہی انہوں نے ادارہ کے کاموں کی تعریف کی، موقع پر اجے ناتھ شاہ دیو نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں پچھلے پانچ سالوں سے ان کے پروگراموں میں شرکت کر رہا ہوںاور میں ہر روز بہتر کام دیکھتا رہتا ہوں۔ میں حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایسے ٹرسٹ حکومت کی مدد کرنے کی انتہائی ضروری ہے۔ اور ساتھ ہی میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کے اےسے ٹرسٹ کو مضبوط کریں۔ اس پروگرام میں ہوپ ویل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہباز عالم، ایس ایس سنگھ، اسرائیل حسینی، ونود کمار سنگھ، امتیاز صدر کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رحمانی ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین نے آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image