مدینہ مسجد میں حافظ نذیر احمد رشیدی کے لئے دعائیہ نشست


رانچی : مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے زیر اہتمام اور مدینہ مسجد کمیٹی کے اشتراک و تعاون سے بروز جمعہ بعد نماز عصر خادم القرآن جناب حافظ نذیر احمد رشیدی مرحوم صاحب مہتمم مدرسہ دارالقرأن ہند پیڑھی رانچی کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی نشست برائے ایصال ثواب کا انعقاد مدینہ مسجد جماعت کے ذمدار جناب اسلام صاحب کی صدارت میں ہوا, نشست کا آغاز جناب مولانا حافظ و قاری محمد صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا اس کے بعد مدرسہ دارالقرأن کے سینئر استاد مولانا اختر حسین قاسمی صاحب نے حافظ نذیر احمد صاحب رشیدی مرحوم اور مدرسہ دارالقران کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا تفصیلی اظہار فرمایا اور بتایا کہ ان کے دل میں ایک تڑپ اور بے چینی رہتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو قرآن کی تعلیم سے جوڑا جائے, اللہ نے ان کی اس خواہش کو ان کی زندگی میں سینکڑوں شاگردوں کو مدرسہ دارالقران کے زریعہ حافظ قرآن بناکر پورا کردیا اور اس طرح انہوں نے رانچی شہر میں حافظون کی ایک بڑی تعداد کھڑی کردی ,اس کے بعد حافظ نذیر احمد رشیدی صاحب مرحوم کے ہونہار شاگرد اور اپر بازار جامع مسجد کے امام جناب حافظ مظہر حسین صاحب نے بتایا کہ میں نے حافظ صاحب کو اپنے شاگردوں کے تئیں بہت مشفق اور مہربان پایا, انہوں نے بتایا کہ میں مدرسہ دارالقران کے ابتدائ دور کا طالب علم رہا ہوں اور أج اسی مدرسہ دارالقران میں تدریسی خدمات انجام دے رہا ہوں, یہ سب حافظ صاحب مرحوم کی شفقت و مہربانی ہے, ان ہی کے ایک اور ہونہار شاگرد حافظ جاوید صاحب نے بھی بہت مختصر اور جامع انداز میں حافظ صاحب سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ أج پورے ہند پیژھی میں حفاظ کرام کی جو کثرت ہے وہ حافظ صاحب کی محنت و کاوش کا نتیجہ ہے, حافظ نذیر صاحب مرحوم کی قربانی اور ان کی بے لوث خدمات کا تزکرہ کرتے ہوئے پتھل کدوا مسجد کے امام جناب حافظ و قاری عبد الحفیظ صاحب نے کہا کہ کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ حافظ صاحب مرحوم کی شفقت و محبت کا عملی نتیجہ ہوں ,انہوں نے کہا کہ میں سرفراز چوک کے ایک ہوٹل میں روزانہ پانچ روپئے کی مزدوری پر کام کیا کرتا تھا اور قرآن پاک حفظ کرنے کا مجھے شوق بھی تھا, 

جب حافظ نذیر احمد صاحب کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے مجھے اپنے مدرسہ میں داخلہ کردیا اور مجھے ایک بیٹے کی طرح اپنے گھر میں رکھا, آج میرے جسم کا ایک ایک رواں حافظ صاحب کا احسان مند ہے, اخیر میں مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی صاحب نے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ, بڑے شوق سے سن رہا تھا زمانہ - تمہیں سو گئے قرآن پڑھتے پڑھتے,  مولانا قاسمی نے کہا کہ  حافظ نذیر احمد صاحب اپنی ذات میں ایک انجمن تھے ,انہوں نے اپنی محنت, لگن اور کوشش سے سینکڑوں طالب علموں کے سینے کو حقیقت میں دارالقرآن بنا دیا, انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم مگر بصیرت سے لبریز حافظ نذیر احمد صاحب نے پوری زندگی قرآن کی تعلیم و خدمت کو اپنی زندگی کا شیوہ بنا لیا تھا لیکن کبھی کسی دینی یا سماجی تنظیم یا جماعت نے انکی حوصلہ افزائ نہیں کی اور نہ ہی کبھی انہیں کسی اعزاز سے نوازا گیا جس کے وہ صحیح معنوں میں حقدار بھی تھے, ان کی یہ قربانی کیا کم ہے کہ جو مدرسہ دارالقران ستر کی دہائی میں بند ہوگیا تھا 

جس کے اولین اساتذہ مدرسہ کے بانی مولانا جمیل اختر صاحب, مولانا الطاف حسین قاسمی صاحب , مولانا قاری علیم الدین قاسمی صاحب , مولانا صدیق مظاہری صاحب ہوا کرتے تھے, شورش اور ہنگامہ کے شکار اس بند پڑے مدرسہ کو حافظ نذیر صاحب نے اللہ کا نام لے کر محض تین طالب علموں سے شروع کیا اور پہر مدرسہ دار القرآن بڑھتا ہی رہا, جہاں سے اب تک ہزاروں طالب علم نے قرآن حفظ کر کے اپنے سینوں کو دارالقرأن بنالیا, اس دعائیہ مجلس کی بہت ہی خوبصورت نظامت مدینہ مسجد کے امام و خطیب مولانا قاری انصار اللہ صاحب نے کی, انہوں نے اپنے جمعہ کی خطابت میں بھی علماء و حفاظ کرام کی اہمیت و فضیلت پر بہترین بیان کیا تھا اور بتایا تھا کہ علماء و حفاظ ہمارے معاشرے کا بہترین دینی سرمایہ ہیں لیکن افسوس ہے کہ یہی دینی سرمایہ ایک دوسرے کو کانٹے اور ایک دوسرا کو نیچا دکھانے اور زک پہنچانے میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا اپنا کمال اور اپنا فرض منصبی سمجھتا ہے , اس دعائیہ اختتام جناب حافظ مظہر حسین صاحب کی دعا پر ہوا, یہ دعائیہ اور تعزیتی مجلس بعد نماز عصر تا مغرب چلی, 

اس دعائیہ اور تعزیتی مجلس میں, مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی, مولانا قاری انصار اللہ قاسمی, مفتی عبد اللہ ازہر قاسمی, مولانا ذبیح اللہ شمسی, مولانا زید مظاہری, مولانا اختر حسین قاسمی, حافظ مظہر حسین, حافظ تسلیم, قاری جاوید, حافظ جاوید, حافظ و قاری عبد الحفیظ, اقلیتی سماجی تنظیم کے صدر انورخان, مدینہ مسجد کمیٹی کے صدر جہانگیر صاحب, سکریٹری نوشاد صاحب اور مدینہ مسجد کے مصلیان کافی تعداد میں موجود تھے, بعد نماز مغرب مدینہ مسجد کمیٹی کے ذمدارون نے شرکاء مجلس کی چائے اور ناشتہ سے مہمان نوازی کی ,مذکورہ جانکاری ایک پریس ریلیز کے ذریعہ مدینہ مسجد کے سکریٹری جناب نوشاد نے دی۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image