رانچی میں حیرت انگیز کارنامہ

 


  نومولود بچی کے پیٹ سے آٹھ جنین نکالے گئے 

پیڈیاٹرک سرجن ڈاکٹر محمد عمران کے ذریعہ کیا گیا سفل آپریشن 

 رانچی۔  21 دن کی نومولود بچی کے پیٹ سے آٹھ ایمبریوز نکالے گئے۔  رام گڑھ کی رہنے والی یہ بچی 10 اکتوبر کو پیدا ہوئی تھی۔  سی ٹی اسکین کے بعد پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں ٹیومر ہے۔  لڑکی کو علاج کے لیے رانی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔  لیکن جب آپریشن ہوا تو اس کے پیٹ سے آٹھ اضافی ایمبریوز(جنین) نکالے گئے۔  مذکورہ باتیں جھارکھنڈ،بہار کے ماہر پیڈیاٹرک سرجن اور مستقیمہ میموریل چایلڈ کلینک کے ڈائریکٹر اور درجنوں اسپتال میں اپنا خدمات انجام دینے والے ماہر ڈاکٹر محمد عمران نے کہی۔  


ڈاکٹر عمران نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا کیس ہوگا، جب پیٹ سے آٹھ ایمبریوز(جنین) نکالے گئے ہوں گے۔  اسے طبی اصطلاح میں پھیٹوس ان پھیٹو کہتے ہیں۔  یہ بہت نایاب معاملہ ہے۔  دنیا بھر میں اب تک 200 سے بھی کم کیسز پائے گئے ہیں۔ وہ بھی نومولود بچے کی پیٹ سے جنین نکالا گیا ہو۔ لیکن 21 دن کی نوزائیدہ بچی کے پیٹ سے آٹھ ایمبریوز(جنین) نکالتے وقت مطلب باقی رہ گیا ۔   دنیا کی خاطر اب ہم اس پر تحقیق کریں گے۔ بچی کو اپنی نگرانی میں رکھ کر آپریشن کیا گیا۔  ایک ایک کرکے آٹھ ایمبریوز(جنین) نکالنا حیران کن ہے۔  میرے لیے تو یہ حیرت انگیز ہے۔


  اب ہم لوگ اس پر تحقیق کریں گے۔ تاکہ دنیا کو یہ بھی معلوم ہو کہ ایسا معاملہ جھارکھنڈ میں بھی سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ اس آپریشن میں ڈیڑھ گھنٹے لگے۔  میں نے آپریشن کی قیادت کی، جبکہ ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم نے تعاون کیا۔ ایسا کیس پانچ لاکھ میں سے ایک بچے کو ہوتی ہے۔  بھارت میں اب تک ایسے صرف 10 کیسز درج ہوئے ہیں۔

  پھٹوس ان پھیٹو میں بچہ کے پیٹ میں ہی بچہ بننے لگتا ہے۔  اگر رحم میں ایک سے زیادہ بچے پروان چڑھ رہے ہوں تو جنین کی نشوونما کے دوران جو خلیے بچے کے اندر گئے تھے، وہ ایمبریوز بچے کے اندر بننے لگتے ہیں۔  تاہم، اس بات کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے کہ خلیات کیسے داخل ہوتے ہیں۔  دی گئی وجوہات صرف تجربے کی بنیاد پر دی گئی ہیں۔  پیڈیاٹرک سرجن ڈاکٹر محمد عمران نے بتایا کہ لڑکی کے گھر والے ٹیومر کی شکایت کے بعد رانی اسپتال آئے تھے۔

  21 دن بعد بچے کو اپنی نگرانی میں رکھ کر آپریشن کیا گیا۔  ہمارے لیے ایک ایک کر کے آٹھ ایمبریوز نکالنا بھی حیران کن ہے۔ اس آپریشن کے بعد ڈاکٹر محمد عمران کو اب تک سینکڑوں ڈاکٹروں نے مبارکباد پیش کی ہے۔ انکے علاوہ دنیا بھر سے فون کال آرہے ہیں۔ اور اس آپریشن میں کیا دشواری پیدا ہوئی اس پر چرچہ کی جا رہی ہے۔

Dr Md Imran: 9778780543

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image