از : *(مولانا) محمد شمشیر قاسمی* مہتمم مدرسہ نورالعلوم پہرا
ضلع گریڈیہ کے راج دھنوار حلقہ کے فعال اور متحرک شخصیت حضرت مولانا محمد الیاس صاحب مظاہری ڈائرکٹر جے یو اے پبلک اسکول کھوری مہوا و نائب جنرل سکریٹری جمعیت علماء گریڈیہ کے ذریعہ ٦/ نومبر ٢٠٢٢ بروز اتوار کو آل گریڈیہ اسلامک کوئز کمپٹیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں پورے گریڈیہ ضلع کے مدارس و مکاتب اور اسکول کے تقریباً ایک ہزار طلباء و طالبات نے حصہ لیا، جس میں فقیہ العصر حضرت مفتی نذر توحید صاحب مدظلہ العالی مہتمم جامعہ رشید العلوم چترا و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا محمد بن نذر کی مرتب شدہ *"ایک ہزار سوال و جواب"* نامی کتاب سے منتخب دو سو سوالوں کے جوابات طلب کئے گئے ، امتحان ہال میں موجود نگراں حضرات کے مطابق بچوں نے اطمینان بخش سبھی سوالوں کے جوابات لکھے۔
واضح رہے اس امتحان کی تیاری دو ماہ قبل ہی شروع کردی گئی تھی اس کے سرپرست جھارکھنڈ کے مشہور و معروف عالم دین مفتی غلام رسول صاحب منظور القاسمی مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا بنائے گئے جبکہ کنوینر حضرت مولانا محمد الیاس صاحب مظاہری ڈائرکٹر جے یو اے پبلک اسکول کھوری مہوا منتخب ہوئے اطلاع کے مطابق اس امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو دس ہزار روپے مع ٹرافی وسند امتیاز، دوم پوزیشن کو پانچ ہزار روپے مع ٹرافی و سند امتیاز ، اور سوم پوزیشن کو تین ہزار روپے مع ٹرافی و سند امتیاز سے نوازا جائے گا جبکہ چوتھے سے دسویں پوزیشن تک کے طلباء کو ایک ایک ہزار روپے مع ٹرافی و سند امتیاز سے حوصلہ افزائی کی جائے گی ، انعامی جلسہ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا
امتحان کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بہتر قدم اٹھائے گئے تھے
اس موقع پر آل گریڈیہ اسلامک کوئز کمپٹیشن حلقہ گانواں پرکھنڈ کے انچارج مولانا نثار احمد ، مفتی مجاہد حسین قاسمی، قاری سجاد عالم صاحب، مولانا محمد شہزاد صاحب قاسمی، مولانا محمد شمشیر قاسمی مہتمم مدرسہ نور العلوم پہرا، ناظم امتحان مولانا محمد بن نذر ، کنوینر مولانا الیاس صاحب مظاہری اور تمام معاونین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
0 Comments