ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی اڑیشا، بنگال اور جھارکھنڈ کے سنتھال پرگنہ علاقوں میں مذہبی جلسوں میں شرکت اور ملی دورے کے بعد مدرسہ فیض، العلوم جمشیدپور کے استاذ فی الادب مولاناعبدالحنان کے آبائ وطن ساڑم میں انہیں کی قیادت وصدارت میں منعقد غوث الوری کانفرنس میں شرکت کرنے بعد اپنے آبائی وطن بیٹول خرد پہونچے جہاں کے قبرستان میں مدفون والدہ محترمہ ومغورہ کی تربت پاک پرحاضری دی، تربت میں گل پوشی، چادرپوشی ہوئ، عطربیزی ہوئ صلوۃ وسلام پڑھاگیااور قل شریف کے بعد ایصال ثواب کیا گیا
اس موقع پر ناظم اعلی نے فرمایاکہ اللہ تبارک وتعالی کی جانب سے عطاکردہ بڑی نعمتوں میں سے ایک والدین کریمین ہیں جن کی رضاوخوشنودی میں رب کی رضاہے انہوں نے کہاکہ وہ بہت خوش نصیب ہیں جن کی ماں بقیدحیات ہے اور ان کی بہترخدمت کرکے سامان آخرت تیار کررہے ہیں، ناظم اعلی نے کہاکہ رسول باوقار صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جوشخص عقیدت کی نگاہ سے والدین کریمین کے چہرے کی زیارت کرلیتاہے رب قدیر اسے حج مبرور کاثواب عطافرماتاہے،
انہوں نے نئ نسلوں کے نوجوانوں سے کہاہے کہ وہ ماں باپ کی فرمانبرداری میں ذرہ برابر بھی کوتاہی نہ کریں چونکہ ان کی خدمت کرناذریعہ نجات ہے، چادر پوشی کے موقع سے محترم ذاکراختر مکھیابیٹول کاں پنچایت، گڈول مشن اسکول گولہ کے ڈائرکٹر داؤد عالم، مولاناشبیرعلی، قاری ساجدرضا، پرنسپل عسجد رضا، شفیق انصاری، اقبال احمد ،سبطین رضا، اجمعین انصاری وغیرھم شریک تھے
0 Comments