اسلامک گرلز کالج کا قیام جلد عثمانیہ ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام: مولانا امتیاز

 


*عثمانیہ ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام کھوری مہوا میں بہت جلد ہوگا اسلامک گرلز کالج کا قیام: مولانا امتیاز عالم قاسمی*

جے یو اے پبلک ا سکول کھوری مہوا، ضلع گریڈیہہ علاقہ کی ایک اہم ضرورت کی تکمیل کی جانب بہتر قدم ہے ، دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی ماحول میں عصری تعلیم کا جو نظام یہاں قائم ہے وہ قابل ستائش ہے ،لیکن یہ نظام لڑکیوں کے لئے بھی قائم کیا جائے تاکہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ مسلم لڑکیوں کو بھی اسلامی ماحول میں عصری تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر ہو، ان خیالات کا اظہار سیوہارا ضلع بجنور، یوپی سے تشریف لائے مولانا امتیاز عالم صاحب قاسمی پہراوی نائب صدر جمعیت علماء ضلع بجنور نے کیا ، ادارہ کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے تاثرات بیان فرماتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ یہاں زیر تعلیم طلباء کی وضع قطع ،ڈسپلین ،صفائی ستھرائی اور خصوصا شجر کاری کو دیکھ کر متأثر ہوئے بنا نہیں رہا جا سکتا، اتنی کم عمری میں اپنے زور پر اتنا کامیاب ادارہ قائم کر لینا بہت بڑی بات ہے ، ان کے ساتھ تشریف لائے 

جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا کے مہتمم مفتی غلام رسول صاحب قاسمی  شیخ الحدیث دارالفلاح للبنات پہرا  وسرپرست آل گریڈیہ اسلامک کوئز کمپٹیشن 2022 نے انعامی جلسہ کے سلسلے میں کہا نتائج میں شفافیت بہت ضروری ہے تاکہ کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے ، نیز انعامی جلسہ کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انعامی جلسہ یاد گار اور تاریخی بن جائے اس موقع پر موجود 

مولانا محمد شمشیر قاسمی پہراوی مہتمم استاذ حدیث مدرسہ نور العلوم پہرا اور مولانا نثار احمد کاوش سابق استاذ حدیث دارالفلاح للبنات  انچارج آل گریڈیہ اسلامک کوئز کمپٹیشن گانواں پرکھنڈ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ،

مولانا الیاس صاحب مظاہری ڈائرکٹر جے یو اے پبلک اسکول کھوری مہوا ونائب صدر جمعیت علماء گریڈیہہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، آخر میں مولانا امتیاز عالم صاحب قاسمی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا

اس موقع پر معراج عالم پرنسپل جے یو اے پبلک سکول اور  منصور عالم پہرا وغیرہ موجود رہے ۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image