ابوذر نعمانی کا جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا میں پرتپاک استقبال
گریڈیہہ(نمائندہ)ضلع گریڈیہہ میں اپنی نمایاں خدمات اور سماجی و فلاحی کام کےلیے ابوذر نعمانی کا جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا میں استقبال کیا گیا۔ادارے کے ذمہ دار مولانا محمد الیاس مظاہری نے کہا ابوذر نعمانی قاضی مگہا کے مکھیا ہونے کے ساتھ ساتھ پورے علاقہ کے نوجوانوں کےلیے نمونہ اور ان کے دلوں کی دھڑکن ہے۔مسلمانوں کے مسائل کے حل کےلیے اپنے حلقے میں بھی اور دیگر علاقوں میں بھی جد وجہد کرتے رہتے ہیں۔اس کم عمری اور نوجوانی میں ان کے اندر اس جذبے کا موجزن ہونا ان کے باکمال والد محترم مفتی اظہار نعمانی(امام و خطیب موسی سیٹھ مسجد راجہ بازار کلکتہ و ناظم اعلی مدرسہ قرآنیہ قاضی جموا و سکریٹری جمعیت علماء بنگال )کی دعاؤں اور تربیت کا مظہر ہے۔
0 Comments