*نئی نسل کو دینی معلومات سے آگاہ کرنا ہم سب کا فرض منصبی:مولانا محمد الیاس*
گریڈیہہ (نامہ نگار)ضلع کے کار گزار و فعال ادارے جامعہ عثمان بن عفان،کھوری مہوا کے زیر اہتمام اسلامی کوئز کمپٹیشن کانعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع بھر کے مکاتب،اسکولز،کالجز اور مدارس کے تقریباً بارہ سو طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔اس کوئز کمپٹیشن کی تاریخ کئی ماہ پہلے طے کی گئی تھی،اور طلبہ کو مفتی محمد بن نذر رشیدی ندوی کی کتاب “ایک ہزار دینی سوالات و جوابات” فارم کے ساتھ ہی دی گئی،کوئز کے تمام سوالات اسی کتاب سے لیے گئے۔
اس کی تفصیلات پر گفتگو کرتے ہوئے کوئز کمپٹیشن کے ان چارج مولانا محمد الیاس مظاہری(مہتمم جامعہ و نائب صدر:جمعیۃ علماء گریڈیہہ)نے کہا کہ ہماری نئی نسل،خصوصاً نئی نسل کا وہ طبقہ جو مکاتب،مدارس،علماء اور ان کے حلقوں سے دور ہے،انہیں بنیادی دینی تعلیمات سے روشناس کروانا ہم سب کا فرض منصبی ہے۔اسی بیش قیمت مقصد کے پیش نظر اس کوئز کمپٹیشن کے انعقاد کیا گیا۔
کوئز کمپٹیشن کے لیے کئی ماہ پہلے گریڈیہہ ضلع کے فعال علماء کرام کے سامنے یہ تجویز رکھی گئی تھی،اس تجویز کو موجود علماء کرام نے سراہا،اور اظہار خیال کرتے ہوئے اس کےلیے اپنی ذات سے مکمل محنت اور جد و جہد کی یقین دہانی کروائی تھی۔کوئز کے طریقۂ کار اور دیگر امور کے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس کوئز مقابلے کو اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی آسانی کے لئے پورے گریڈیہہ ضلع کو چھ زون میں تقسیم کیا گیا،اور ہر زون کا مرکز امتحان وہیں رکھا گیا،چنانچہ زون کے اعتبار سے مراکز امتحان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:کھوری مہوا و اطراف کےلیے جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا،پہرا و مضافات کےلیے اردو مڈل اسکول پہرا،تیلو ڈیہہ اور اس کے قریب کےلیے این ڈی بی اسکول تیلوڈیہہ،کھریوڈیہہ اور اس کے آس پاس والوں کےلیے گول سک پبلک اسکول کھریوڈیہہ،سریا ناواڈیہہ علاقے کےلیے مدرسہ دارالسلام مدنیہ سریا ناواڈیہہ اور پرسا ٹانڈ کے لگے ہوئے گاؤں کےلیے اردو مڈل اسکول پرسا ٹانڈ کو مرکز امتحان متعین کیا گیا تھا۔البتہ مرکزی دفتر جامعہ عثمان بن عفان،کھوری مہوا تھا۔
انہوں نے طریقۂ امتحان کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پرچے میں سوالات 200 تھے اور جوابات اس کے معروضی تھے۔ہر سوال پہ ٹک کرنا تھا، آپشن وہاں موجود ہوں تھے،ان چار میں سے درست جواب پر ٹک کرنا تھا۔اس کوئز کے ایڈمٹ کارڈز 29 اکتوبر بروز سنیچر کو ہی جاری کردیے گئے تھے۔
چترا سے ناظم امتحان کی حیثیت سے تشریف لانے والے مفتی محمد بن نذر رشیدی نے کہا کہ میری ایک عرصے سے یہ خواہش تھی،اس طرح کا کوئی پروگرام منعقد ہو،جس میں نسل نو کو ان کی اپنی شان دار و درخشندہ تاریخ سے چیدہ چیدہ ہی سہی،ہم واقف کروا سکیں،الحمدللہ اسلامی کوئز کمپٹیشن،چترا کے پروگرام کے بعد اس کےلیے سمت عمل متعین کرنے میں ہمیں آسانی ہوئی۔
انہوں نے اپنی کتاب “ایک ہزار دینی سوالات وجوابات” کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کتاب،جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے،دین کی بنیادی باتوں سے متعلق ایک ہزار سوالات و جوابات پر مشتمل ہے،کتاب کی متعدد خصوصیات کے ساتھ ساتھ ایک اہم اور قابل ذکر خصوصیت یہ ہے کہ ہر ہر جواب کے بعد اس کا حوالہ اور اخیر میں مع مطبع و سن طباعت کے،مآخذ و مراجع کی مکمل فہرست موجود ہے۔پچھلے دنوں چترا ضلع کی سطح پر منعقد کوئز میں تقریباً دوہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا،جس کوئی کے انعامی پروگرام لائیو ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے،اور سرچ کرکے دیکھی جا سکتی ہے۔انہوں نے کوئز کے تعلق سے کیے گئے مختلف سوالوں کے جواب بھی تشفی بخش انداز مین دیئے۔
انہوں نے بتایا کہ علماء کے اتفاق سے کوئز کمپٹیشن تاریخ چھ نومبر 2022ء بروز اتوار اور رجسڑیشن،فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ طے ہوئی تھی۔نیز مولانا محمد الیاس مظاہری کو کنویر بنایا گیا،ساتھ ہی مرکزی دفتر کے علاوہ پورے ضلع کو چھ حلقوں میں تقسیم کرکے اس کے ذیلی دفاتر بنائے اور وہاں ذمہ داران متعین کیے گئے۔گریڈیہہ شہری حلقے سے مولانا عبدالستار،مولانا غلام مصطفی اور حافظ اکرم کو،پہرا حلقے مفتی مجاہد حسین قاسمی،مولانا شمشیر کاوش قاسمی اور قاری سجاد،جی ٹی روڈ حلقے سے مولانا جوہر اور کھوری مہوا حلقے سے مولانا محمد الیاس مظاہری وغیرہ ذمہ دار متعین کیے گئے تھے۔
اس کوئز مقابلے میں مرکزی دفتر جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا کی جانب سے جناب قاری جان محمد صاحب مدرس جامعہ ہذا،جناب مولانا عمران مظاہری امام خطیب جامع مسجد بھنڈروا کوڈرما،جناب قاری شفیق صاحب امام وخطیب بارہ ٹولہ کوڈرما،جناب مولانا عبدالاحد صاحب امام پہاڑ پور،جناب حافظ عابد حسین مدرس جامعہ ہذا،حافظ ثناءاللہ صبا،ماسٹر
عبدالواحد،قاری عبدالحسیب صاحب مدرس جامعہ ہذا،حافظ افضل صاحب کو مختلف مراکز امتحان کا نگراں مقرر کرکے انہیں وہاں بھیجا گیا تھا۔اس کوئز کمپٹیشن کو کامیاب بنانے والوں اور خصوصی تعاون کرنے والوں میں جناب مولانا اشفاق صاحب امام وخطیب مکی مسجد کھوری مہوا،جناب مختار عالم صدر کھوری مہوا جناب حافظ جان محمد مدرس جامع عثمان بن عفان ماسٹر عبدالواحد سکریٹری انجمن کھوری مہواکے علاوہ ضلع گریڈیہہ کے معزز علماء کرام و دانشوارن قوم وملت کے نام قابل ذکر ہیں۔
0 Comments