مدرسہ ارشد العلوم چھتربر میں علماء کرام کی تشریف آوری باعث مسرت:مفتی منیرالدین

 


مدرسہ ارشد العلوم چھتربر میں علماء کرام کی تشریف آوری باعث مسرت:مفتی منیرالدین

 کوڈرما( نامہ نگار )مدرسہ ارشد العلوم چھتربر میں حاضری میرے لیے نہایت خوش بختی اور سعادت کی بات ہے، کہ یہاں کے بانی اور ذمہ داران کی محنت جدوجہد اور ان کے کارہائے نمایاں سے واقفیت بہت متاثر کرنے والی ہے -  مذکورہ خیالات کا اظہار جمعیت علمائے گریڈیہ کے نائب صدر وجامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا، گریڈیہ کے مہتمم مولانا محمد الیاس صاحب مظاہری نے کوڈرما چھتربر مدرسہ آمد کے موقع پر کیا-  مزید انہوں نے کہا کہ میری فراغت جب 2008 میں ہوئی تو میں نے الحمدللہ دینی خدمات کا آغاز اسی مدرسے سے کیا یہ میرے لئے شرف  اور فخر کی بات ہے۔اسی طرح میرے عزیز مکرم مولانا محمد اکرم القاسمی (ناظم اعلی جامعہ حسان بن ثابتؓ)نے اس مدرسے میں تقریباً پندرہ سال تک خدمات انجام دیں۔ان کے دور میں بھی مدرسہ ترقی پاتا رہا اور مولانا اکرم قاسمی نے اپنی تقریر و خطابت کے ذریعے مدرسے کو متعارف کروایا۔

اب ہمارے محترم مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد منیر الدین القاسمی نے اپنی کوششوں کے ذریعے  ان کی انتھک کوششوں کے باعث مدرسہ آج پھل پھول رہا ہے۔مولانا الیاس صاحب مظاہری نے کہا کہ مدرسہ ارشد العلوم چھتربرکوڈرما میں کئی سالوں کے بعد حاضری کا شرف حاصل ہوا۔میرے ساتھ ادارے میں الحمدللہ آج متعدد علماءکرام کی تشریف آوری ہوئی،علماء کرام نے تعلیمی و تنظیمی کارکردگی کاجائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے بڑی حیرت آمیز خوشی ہوئی کہ آپ نے محدود وسائل اور نا مساعد حالات میں بھی اس ادارے کی خدمات کا دائرہ کار کافی وسیع اور اس کی کارگزاری نہایت اطمینان بخش ہے- انہوں نے ادارے کے ناظم اعلی مولاناومفتی محمد منیر الدین  صاحب قاسمی کی کوششوں کو سراہا۔ادارے کے ذمہ دار مفتی منیر الدین قاسمی نے کہا کہ علماء کرام کی تشریف میرے لیے باعث مسرت ہے،اس طرح علماء کا یکجا ہونا اور ایک دوسرے سے استفادے کے ذریعے بہت سارے مسائل حل ہوتے ہیں اور ایک دوسرے قوت ملتی ہے۔مولانا محمد الیاس نےاس 86 سالہ قدیم،عظیم اور کارگزار ادارے میں فی الوقت سو سے زائد طلبہ کی عمدہ تعلیم اور تربیت کا بہترین انتظام ہے،نیز یہاں محض سات سالوں میں بچوں کو حفظ کے ساتھ ساتھ میٹرک تک CBSE BOARD کے تحت انگلش میں بہترین تعلیم ماہرین اساتذہ کرام کی نگرانی میں دی جاتی ہے۔اس ادارے کی یہ انفرادیت کہ ہر بچے کو کمپیوٹر سکھایا جاتا ہے،یہ نصاب تعلیم دو سال سے چل رہا ہے الحمدللہ،اور بچوں کو ہر وقت کیمرے کی نگرانی میں رکھا جاتا ہے تاکہ طالبان نبوت کی بھرپور حفاظت ہوسکے۔مزید انہوں نے بتایا کہ مدرسہ  کے ناظم اعلی مولانا و مفتی محمد منیر صاحب کافی باذوق شخصیت اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہیں ان کے ادارے کے طلبہ نے جہاں دینی و عصری تعلیمی میدان میں اپنی لیاقت کا لوہا منوایا ہے، وہیں گاہ بگاہے دیگر اضافی سرگرمیاں بھی ان کے زیر انتظام بہترین انداز میں انجام پاتی رہتی ہیں-

 ادارے کے ناظم اعلی مولانا و مفتی محمد منیر الدین صاحب قاسمی اور ادارے کے دیگر ذمہ داران اور اساتذہ نے جمیعت علمائے گریڈیہ کے نائب صدرو جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا گریڈیہ کے مہتمم حضرت  مولانا محمد الیاس مظاہری کا، اور جمعیت علمائے گریڈیہ کے صدر حضرت مولانا محمد اکرم القاسمی ناظم اعلیٰ جامعہ حسان بن ثابتؓ،مولانا زاہد حسن حسامی ناظم اعلی مدرسہ مفتاح العلوم بگریڈیہ و صدر جمعیت علماء کوڈرما بگریڈیہ،مفتی غلام رسول قاسمی شیخ الحدیث دارالفلاح للبنات پہرا، قاری محبوب ناظم مدرسہ سبیل الہدی  گجرے کوڈرما کا نہایت پرتپاک خیرمقدم کیا۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image