مولانا آزاد اکیڈمی کا مولانا ایوب بھٹکل نے کیا معاینہ، کہا


آج بتاریخ 7 نومبر 2022 بروزسوموار کو مولانا آزاد اکیڈمی میں حضرت مولانا ایوب صاحب ندوی بھٹکل سے تشریف لائے اور اکیڈمی کا معائنہ کیا ساتھ میں اکیڈمی میں پڑھنے والے تمام طلباء وطالبات کو نصیحت کرتے ہوےفرمایا ہمیشہ تندرست رہنے کے لیئے  اور تیز دماغ کیلئے صرف ایک کام کرنا ہوگا

 پھربچوں سے سوال کیا کے گناہ کسے کہتے ہیں توبچوں نے جواب دیا کہ ہر وہ غلط کام جو ہم کرتے ہیں گناہ ہے جیسے جھوٹ بولنا چوری کرنا گالی دینا چغلی غیبت کرنا لڑائ جھگڑے کرنا وغیرہ وغیرہ

ساتھ ہی ساتھ مولانا تمام طلباء وطالبات کو اسلامی شناخت باقی رکھنے کی تلقین کرتے ہوے اکیڈمی کے ڈائریکٹر حافظ محمد حفیظ اللہ صاحب کو اور تمام اساتذئہ کرام کو مبارک باد دیتے ہوے ڈھیر ساری دعاوں سے نوازا ساتھ ہی ساتھ  اکیڈمی کے ڈائریکٹر حافظ محمد حفیظ اللہ صاحب نے بھی حضرت مولانا ایوب صاحب ندوی دامتہ برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کیا مولانا کے ساتھ میں چل رہے مولانا عبدالمنان صاحب اورمولنا ذاکر صاحب کا بھی شکریہ اداکیا 

موقے پر موجود اکیڈمی کے  استاذ حافظ محمد شفیق عالم  صاحب نے بھی آئے ہوے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ہم لوگوں کوحضرت مولانا ایوب صاحب ندوی جیسے عظیم شخصیت کی راہنمائی  ملتی رہی تو انشاء اللہ بہت جلد اکیڈمی کو عروج پر پہونچانے کا کام کرینگے اس موقعے پر مولانا عمران صاحب ماسٹر فیصل صاحب ماسٹر دانش صاحب ماسٹر عطاء اللہ صاحب اور جہاں آرا صاحبہ نصرت پروین  علیشہ پروین رضوانہ پروین لاڈلی پروین اور صوفیہ پروین وغیرہ موجود تھیں

مولنا ایوب صاحب بھٹکلی کو مولاآزاداکیڈمی تک پہونچانے میں جامعہ عثمان بن عفان کے چئرمین مولانا الیاس صاحب کا اہم رول رہا میں ان کا بھی شکر گزار ہوں

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image