ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس 16 جنوری کو نوادا ہزاری باغ میں
ناظم اعلی مولانا قطب الدین رضوی پہنچے تیاری کا جائزہ لینے
نوادہ ہزاریباغ: اس وقت صبح بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیسہ میں مرکزی ادارہ شرعیہ کے زیراہتمام سابق ممبر آف پارلیمنٹ مولانا غلام رسول بلیاوی کی قیادت میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس ہے۔جس کا آغاز گذشتہ 13 دسمبر 2012 سے بیتیا سے کیا جا چکا ہے۔جو فی الحال جاری ہے اور اگلے چھ مہینے تک مذکورہ چاروں ریاستوں کے ہر ضلع میں یہ کانفرنس ہوگی۔ اور تحریک بیداری کارواں پہنچے گا۔ اسی کڑی میں 16 جنوری 2023 بروز سوموار دس بجے دن کربلا میدان نوادا بشن گڑھ ضلع ہزاری باغ میں کانفرنس ہو رہی ہے۔جس کی تیاری کا جائزہ لینے ادارہ شریعہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی نیز تحریک کے کنوینر حضرت مولانا قطب الدین رضوی نوادہ پہنچے۔ جہاں مدرسہ مصباح العلوم کے ہال میں علمائے کرام اور علاقے کے انجمن کے ذمہ داروں کی ایک بیٹھک ہوئی۔ جسکی صدارت مشہور سماجی کارکن محمود عالم نے کیا۔اور تیاریوں کے سلسلے میں ذمہ داروں نے ناظم اعلی مولانا قطب الدین رضوی کو بتایا کہ مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہے۔ اور ان سب میں 51 کنوینر نامزد کیے گئے ہیں۔ جس کی تیاری بڑے زوروں پر چل رہی ہے۔ لوگوں میں جوش جذبہ اور امنگ دیکھا جا رہا ہے۔ بیٹھک میں میں مولانا مختار عالم، دلیر آزاد، خلیل انصاری، نظام انصاری، ذاکر حسین، مولانا عبدالشکور، اصغر خان وارثی، قاری شہاب الدین، عباس انصاری، جلال الدین، عبد الحمید، محمد منظر حسین، اقبال احمد، اعجاز احمد، مولانا مستقیم، مولانا جامی سمیت کئی لوگ تھے۔
0 Comments