اسلامی کوئز کمپٹیشن 2022 کا انعامی اجلاس عام, 9 جنوری 2023 کو
سر زمین کھوری مہوا میں عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کھوری مہوا کے زیر اہتمام اک روز عظیم الشان اجلاس عام بمقام احاطہ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا میں منعقد ہونا طے پایا ہے جنکی صدارت قاضی شریعت فقیہ عصر جناب حضرت اقدس الحاج مفتی نذر توحید صاحب مظاہری ناظم اعلیٰ و شیخ الحدیث جامعہ رشیدالعلوم چترا ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ فرمائیں گے، جبکہ مہمان خصوصی جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سیکریٹری مفکرملت خادم قرآن جناب حضرت اقدس الحاج مفتی شہاب الدین صاحب قاسمی ناظم اعلیٰ معہد القرآن الکریم مدنی مسجد نوادہ، و خادم قوم وملت جناب حضرت مولانا نسیم انور ندوی صاحب چیرمین فاطمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اٹکی رانچی، نمونہ اسلاف جناب حضرت مولانا محمد صاحب قاسمی ناظم اعلیٰ مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی ، جھارکھنڈ سرکار کے وزیر کابینہ جناب حفیظ الحسن صاحب ، خادم قوم وملت جناب جناب شاہ عمیر صاحب رانچی خازن جمعیت علماء جھارکھنڈ، دھنوار اسمبلی کے سابق ایم ایل اے عالی جناب نظام الدین انصاری صاحب، عالی جناب عمران عالم ضلع پریشد گانواں، جناب سراج انصاری ضلع پریشد دھنوار، جناب ڈاکٹر جاوید صاحب سابق ضلع پریشد کوڈرما، جناب منظور عالم سابق مکھیا گلواتی، کے علاوہ ضلع گریڈیہہ و کوڈرما کے علماء کرام آئمہ مساجد و دانشوروں قوم وملت شرکت فرمائیں گے اس موقع پر اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 15000دوم پوزیشن والے کو 5000سوم کو 3000 اور چوتھا سے دس تک 1000 اور تقریباً 1200 طالبات اور طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا صبح 9 بجے سے پروگرام شروع ہوگا انشاءاللہ آج بتاریخ 4 دسمبر کو کاپی جانچ کرنے والے علماء کرام خاص طور پر ' جناب مولانا اصغر صاحب مظاہری پرنسپل مائنوروٹی پبلک اسکول کھریو ڈیہہ ' جناب حافظ مقصود عالم امام مدنی مسجد کھریو ڈیہہ 'جناب مفتی مجاہد صاحب قاسمی استاذ دارالفلاح للبنات پہرا' جناب قاری سجاد عالم استاذ دارالفلاح للبنات پہرا 'جناب مولانا منظور عالم صدر مدرس مدرسہ تعلیم القرآن بسگی' جناب مولانا ذاکر حسین صاحب ناظم جامعہ عائشہ للبنات گھوڑتھمبہ 'مفتی مقیم صاحب 'مدرس مدرسہ نورالعلوم پہرا مفتی ابوالکلام قاضی مگہا 'مولانا عبدالجبار صاحب نوری مسجد گھوڑتھمبہ جناب عبدالحسیب صاحب مدرس جامعہ ہذا..، جناب مولانا داؤد صاحب پرساٹانڈ ... جناب نفیس صاحب امام بھیلوا پہری مولانا آفتاب عالم لگٹھاہی. جناب مولانا اشتیاق صاحب امام وخطیب جامع گلواتی نے کاپیاں جانچ کی اس بات کی جانکاری جمعیت علماء گریڈیہہ کے نائب صدر و سماجی کارکن جناب حضرت مولانا الیاس صاحب مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا نے دی
0 Comments