ملی کونسل جھارکھنڈ کے صدر کے طور پر مفتی نذرتوحید کا انتخاب”حق بحقدار رسید” کا مصداق:مولانا محمد الیاس

 


ملی کونسل جھارکھنڈ کے صدر کے طور پر مفتی نذرتوحید کا انتخاب”حق بحقدار رسید” کا مصداق:مولانا محمد الیاس

گریڈیہہ(نامہ نگار)معروف علمی شخصیت مفتی نذر توحید المظاہری کا ملی و سماجی امور کی انجام دہی میں نمایاں مقام ہے،ملی و سماجی خدمات کے حوالے سے وہ اپنی مخصوص شناخت رکھتے ہیں،ساتھ ہی ہندوستان بھر کی قابل ذکر تنظیموں میں جھارکھنڈ کی نمائندگی کرتے رہے ہیں،انہیں ملی مسائل کا خوب ادراک ہے،وہ کئی دہائیوں سے اس میدان میں سرگرم عمل ہیں۔چنانچہ ان کی گوناگوں خوبیوں اور تجربات سے استفادے کےلیے آل انڈیا ملی کونسل جھارکھنڈ کا منتخب کیے جانے سے ہم بہت پرامید ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ اسلامیانِ جھارکھنڈ کےلیے یہ نیک فال ثابت ہوگا،اور ان کی قیادت میں ملی کونسل ایک مضبوط آواز اور مستحکم طاقت بن کر ابھرےگی۔

مذکورہ خیالات کا اظہار جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا کے مہتمم،جے یو اے انگلش میڈیم اسکول کے ڈائریکٹر اور جمعیۃ علماء گریڈیہہ کے نائب صدر مولانا محمد الیاس مظاہری نے کیا۔

انہوں نے مفتی صاحب کی خدمات پر روزشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مفتی صاحب ایشیاء کی عظیم درس گاہ مظاہر علوم میں درس حدیث دے چکے ہیں اور اس وقت جھارکھنڈ کی عظیم اور یکتا شان رکھنے والی دانش گاہ جامعہ رشیدالعلوم چترا کے شیخ الحدیث اور مہتمم ہیں،علاوہ ازیں آپ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن تاسیسی،دارالقضاء کے قاضی،امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے رکن عاملہ،رابطہ مدارس کے نائب صدر،رشیدی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور متعدد مدارس و مکاتب کے سرپرست ہیں۔

انہیں ماضی قریب کے متعدد بزرگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا،اور ان اکابر سے ہمیشہ تعلق رہا۔فقیہ الاسلام مفتی مظفر حسین کو آپ صلاحیت و صالحیت پر کافی اعتماد تھا،چنانچہ انہوں نے آپ اپنی خلافت بھی عطا فرمائی۔ایسے ہی مظاہر علوم کی شوریٰ میٹنگوں میں مولانا سالم قاسمی بحیثیت رکن شوریٰ آپ کی رائے کی بہت قدر کیا کرتےتھے۔سابق امرائے شریعت مولانا نظام الدین اور مولانا محمد ولی رحمانی مختلف امور کی ذمہ داری آپ کو سونپتے رہے اور گاہے گاہے آپ سے حساس معاملات میں مشاورت بھی کرتے رہے۔

مولانا محمد الیاس مظاہری نے کہا کہ ملی کونسل کے ذمہ داران کے اس حسن انتخاب پر میری جانب سے انہیں کلمات تہنیت اور مبارکباد پیش ہے،دعا گو ہیں کہ ہمیں حضرت مفتی صاحب کی ذات اور ان کے متوع کمالات سے خوب خوب استفادے کی توفیق عطا فرمائے۔مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں میں ۔. جناب حضرت مولانا اکرم صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء گریڈیہہ جناب مولانا رستم صاحب قاسمی ناظم اعلیٰ رابطہ مدارس عربیہ جھارکھنڈ جناب قاضی نسیم صاحب حسن آباد کوڈرما جناب حافظ مقصود عالم ڈائریکٹر اقراء پبلک اسکول چھتربر کوڈرما جناب مولانا جوہر صاحب مظاہری نائب صدر جمعیت علماء گریڈیہہ جناب مولانا زاہد حسن حسامی صاحب ناظم اعلیٰ مدرسہ مفتاح العلوم بگریڈیہہ جناب حافظ حفیظ اللہ صاحب کوڈرما جناب حافظ شفیق عالم  کوڈرما ، عوامی نیوز کے معروف صحافی جناب عادل رشید، شاہ ریزیڈینسی کے ڈائریکٹر شاہ عمیر کے نام خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image