ایساادارہ ہرعلاقہ میں قائم کرنے کی ضرورت ہے : حاجی دانش
جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کےریاستی جنرل سکریٹری و کوڈرما لوک سبھا پربھاری و دھنوا ر اسمبلی کے سابق امیدوار جناب حاجی دانش کو جناب حضرت مولانا الیاس صاحب مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا ونائب صدر جمعیت علماء گریڈیہہ نے پرتپاک استقبال کیا جناب حاجی دانش نے کہا کہ آج مجھے اس ادارہ میں پہلی بار حاضری کا شرف ہوا ہے بہت دنوں سے اسکی خواہش تھی کہ ادارہ کو قریب سے دیکھوں آج اس ادارہ کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا یہاں بچوں کے لیے بہتر سے بہتر انتظام کیا دینی تعلیم کے ساتھ عصر ی علوم کا یہ اک بے مثال ادارہ ہے ۔
میں مولانا الیاس صاحب مظاہری کا جتنا بھی شکر یہ ادا کروں کم ہے انہوں نے ایسا اسکول ضلع گریڈیہہ میں قائم کیا جسکی اہم ضرورت تھی اس طرح کی اسکول ہرضلع اور ہر علاقے میں قائم ہونا چاہیے یہاں پے دینی تعلیم وتربیت کیساتھ انگلش میڈیم سی بی ایس سی بورڈ کے تحت تعلیم دی جارہی ہے قابل مبارک باد میں مولانا الیاس صاحب مظاہری اور انکے اراکین مزید انہوں نے علاقہ کے لوگوں سے اپیل کیا کہ اپنے بچوں کو اس اسکول میں داخلہ کریں تاکہ آپ کے بچہ آئ ایس آپی ایس کیساتھ حافظ قرآن بن سکے آ خر میں جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا کے ناظم اعلیٰ و جمعیت علماء گریڈیہہ کے نائب صدر جناب حضرت مولانا الیاس صاحب مظاہری ڈائریکٹر جے یو اے پبلک اسکول و چیئرمین عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کھوری مہوا نے آے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
0 Comments