مفتی نذر توحید صاحب کی صدارت میں آل انڈیا ملی کونسل کا تنظیمی ڈھانچہ جھارکھنڈ میں اور مضبوط ہوگا۔مولانا عبدالواجد
بالو ماتھ: حضرت مفتی نذر توحید صاحب المظاہری شیخ الحدیث جامعہ رشید العلوم چترا کے آل انڈیا ملی کونسل کے صوبائی صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علماء لاتیہار کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالواجد چترویدی نے کہا کہ ملی کونسل کا تنظیمی ڈھانچہ جھارکھنڈ میں مفتی صاحب کی صدارت میں اورمستحکم و مضبوط ہوگا حضرت مفتی صاحب کی ذات ملکی سطح پر متعارف ھے آپ کی دینی و ملی خدمات سے ہر صاحب علم و دانش واقف ھے مفتی صاحب کا ملی کونسل کا صدر منتخب ہونا ہم سب کے لیے باعث افتخار ھے اور مجھے یقین ھےکہ حضرت والا کی قیادت میں ملی کونسل ملت اسلامیہ کی بہتر خدمت سر انجام دےگی میں جمعیت علماء لاتیہار کی جانب سے مفتی صاحب کی خدمت میں ہدیہ تہنیت ومبارکباد پیش کرتا ہوں
0 Comments