مولانا سید تہذیب الحسن بنے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ جھارکھنڈ کے چیئرمین
رانچی: جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن و مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب حضرت مولانا حاجی سید تہذیب الحسن رضوی کو ممبئی میں منعقد آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ اجلاس عام میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ جھارکھنڈ کا چیئرمین بنایا گیا۔ شیعہ پرسنل لا بورڈ ہندوستان کے 8 کروڑ شیعہ مسلمانوں کی آواز ہے۔ شیعہ پرسنل لاء بورڈ 2022 اجلاس عام کی صدارت حضرت مولانا سید صائم مہندی قومی صدر شیعہ پرسنل لا بورڈ نے کی۔ اور نظامت فخر ملت حضرت مولانا مرزا یعسوب عباس قومی جنرل سکریٹری آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے کیا۔ اجلاس عام میں مولانا حاجی سید
تہذیب الحسن رضوی صدر شیعہ پرسنل لا بورڈ جھارکھنڈ، مولانا مرزا اعجاز اطہر لکھنؤ، مولانا ظہیر عباس ممبئی، سید محمد اسلم وغیرہ جیسے مقررین نے اپنے خیالات پیش کئے۔ مولانا رضوی نے باہمی اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ پرسنل لاء بورڈ کسی ایک شخص کی آواز نہیں بلکہ ہندوستان میں بسنے والے 8 کروڑ شیعہ مسلمانوں کی آواز کا نام ہے۔ ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری آبادی کے مطابق ہر بورڈ کارپوریشن میں ہمارا حصہ دیا جائے۔
ریاستی حکومتیں ہمیں ہمارے حقوق سے بھی محروم رکھتی ہیں، اب ہم سونے کی بجائے جاگ گئے ہیں اور اپنا حصہ لیں گے۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ جھارکھنڈ کے چیرمین نامزد ہونے پر مولانا سید تہذیب الحسن کو ایمان فاؤنڈیشن کے صدر بندے علی صاحب، اکبر رتنسی، فخر الحسن، مولانا صائم مہندی، مولانا یعسوب عباس، مولانا مرزا جعفر عباس لکھنؤ، مولانا حسن اکبر جونپور، عمید اعظمی، مولانا عقیل ترابی، مولانا ظہیر عباس ممبئی جیسے شخصیتوں نے مبارکباد پیش کی
تو دوسری جانب رانچی کے صحافی عادل رشید، سینٹرل محرم کمیٹی کے عقیل الرحمان، جمعیت العراقین کے صدر عبدالمنان، حاجی حلیم، عبدالخالق، جھارکھنڈ جمعیۃ علماء کے خازن شاہ عمیر، اسلامک اسکالر حضرت مولانا سید موسوی رضا، کانگریس کے سید حسنین زیدی، سید مہدی امام، سرو انڈیا فاؤنڈیشن کے سیف الحق، سید نہال، صحافی غلام شاہد، سید ثمر علی، عمود عباس، سید فراز عباس، عطا امام رضوی، سمیت سینکڑوں لوگوں نے مبارکباد پیش کی۔
0 Comments