بہارجھارکھنڈبنگال اڑیشہ میں ادارۂ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس ,تاریخ ساز



بہارجھارکھنڈبنگال اڑیشہ میں ادارۂ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کا انعقاد تاریخ ساز قدم:مولانامحمدقطب الدین رضوی 

رانچی:تنظیم علماء عالم فی الہند کے جوائنٹ سیکریٹری اور ادارئہ شرعیہ جھاڑ کھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کہا ہے کہ مرکزی ادارہ شرعیہ  ملک کامؤقرو مستند ادارہ ہے ہے جس کے فارغین علماء و مفتیان کرام قاضیان شرع اور حفاظ ملک و بیرون ملک میں مذہبی، تعلیمی اور سماجی شعبہ میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ خاص کر بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیسہ اور گجرات میں ہر اس محاذ پر کھڑا نظر آتا ہے جہاں ملت کو ضرورت ہوتی ہے ۔بکھرےمعاشرہ کو سمیٹ کر اتحادی قوت تیار کرنا، سماج میں پھیلی برائیوں کے خاتمے کے لیے کارآمد اور کارگر عملی اقدام کرنا ادارہ شرعیہ کے معمولات میں سے ہیں۔ انہیں عوامل میں ایک اور تاریخی اور قابل رشک قدم بڑھا چکا ہے۔ اس وقت ادارہ شرعیہ کےقاضیان،مفتیان کرام، علماء عظام کانورانی قافلہ مرکزی ادارہ شرعیہ بہار کے قومی صدر شیر ہند غازی ملت حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی سابق ممبر آف پارلیمنٹ کی قیادت وسربراہی میں بہار،جھارکھنڈ ،بنگال، اڑیسہ کے دورے پر گامزن ہے اور صوبہ بہار کے 34/اضلاع، جھارکھنڈ کے 24 /اضلاع اور بنگال اوڑیسہ کے ہر کمشنریوں میں’’ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس‘‘ کا آغاز بیتیا سے کیا جا چکاہے۔ اب تک تقریبا چار اضلاع کے مرکزی مقام کے علاوہ متعلقہ ضلع کے اہم مقامات میں 12/ اجلاس ہو چکے ہیں ۔ہر اجلاس میں علماء،خطباء،مشائخ کے بیانات ،شعراء کے کلام، قرار داد، 300 سے 500 نوجوانوں کا وہ طبقہ جو غیرشادی شدہ ہیں، ان کی جانب سے مطالبہ جہیز نہ کرنا ،منشیات سے پاک معاشرہ بناناضلع، بلاک ،پنچایت،اور،وارڈ سطح پرمجلس شوریٰ کی تشکیل ،ممبر سازی، محلہ، بستی، قصبہ، وارڈ وشہر کے تعلیمی وروزگارشرح کا ڈیٹا تیار کرنا، فلاح ملت کے لیے مخلص افراد تیار کرنا جیسے اہم خدمات انجام دیے جا رہے ہیں۔ ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی جو خود بھی ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کارواں میں شریک ہیں نے کہا کہ مرکزی ادارہ شرعیہ کا مذکورہ ریاستوں کے تمام اضلاع میں ایک نورانی قافلہ کے ساتھ تحریک بیداری اور اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد کرنا تاریخ ساز قدم ہے۔ جو عوام و خواص میں کافی مقبول ہو رہا ہے۔ لوگوں کے عزائم پختہ ہو رہے ہیں، ٹوٹے دلوں کو سہارا مل رہا ہے اور سسکتی ملت کو حوصلہ مل رہا ہے۔ مولانا رضوی نے کہا کہ اس تاریخی قافلہ میں فقیہ النفس حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالمنان کلیمی حضور امین شریعت رابع، مولانا غلام رسول بلیاوی مرکزی ادارہ شرعیہ کے صدر، مولاناسیف اللہ علیمی کولکاتا، مولانا مفتی ڈاکٹر امجد رضا امجد، نائب قاضی مولانا مفتی غلام حسین ثقافی،ادیب و اسکالر مولانا نعمان اختر فائق الجمالی نوادہ،  بلبل بنگال قاری نثار احمد رضوی، مولانا مفتی محمد حسن رضا نوری صدرمفتی، مولانا محمد سید احمد رضا بھاگلپوری، مولانا مفتی علی رضا مصباحی، مولانا نوازش کریم فیضی، مولانا مفتی احسن رضاسیتامڑھی، علامہ آصف اقبال گریڈیہ، بلبل ہند الحاج دلکش رانچوی، مشہور شاعر حبیب اللہ فیضی، مستند شاعر دلبر شاہی، توقیر رضا الہ آبادی، اکبر بھاگلپوری اور دیگر ذمہ داران شریک قافلہ ہیں۔ جس شہر و بستی میں یہ نورانی قافلہ پہونچتا ہے وہاں کے مسلمانوں میں عید سا سماء بندھ جاتا ہے۔ مولانا قطب الدین رضوی نے جملہ عامۃ المسلمین، ائمہ مساجد، اساتذہ، انجمن،ویلفیئر سوسائٹی، ٹرسٹ، کمیٹی، پنچایت، یوتھ، علماء، خطباء، شعراء، اسکالرز، وکلاء اور سبھی دانشوران سے پُرخلوص گزارش کی ہے کہ وہ تحریک کا حصہ بنیں اور نئی نسلوں کے روشن مستقبل میں کلیدی کردار نبھائیں۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image