کوئز کمپٹیشن ہی نہیں بلکہ ہر موقع پر میں آپکےساتھ ہوں:شاہ عمیر



کوئز کمپٹیشن ہی نہیں بلکہ ہر موقع پر میں آپکےساتھ ہوں:شاہ عمیر

رانچی:جمعیت علماء جھارکھنڈ کے خازن،شاہ ریسیڈینسی کے ڈائریکٹر اور نہایت و فعال متحرک سماجی کارکن شخصیت جناب شاہ عمیر سے جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا کے مہتمم و جمعیت علماء ضلع گریڈیہہ کے نائب صدر مولانا الیاس مظاہری نے ملاقات کی ۔دونوں نے جمعیت علماء جھارکھنڈ کے کاموں کی توسیع اور مختلف ملی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔انہوں نے اس پر بھی گفتگو کی کہ جمعیت کو جھارکھنڈ میں کیسے مضبوط کیا جائے اور اس کے استحکام کی کیا صورت ہو۔اسکے علاوہ مولانا الیاس مظاہری نے جمعیت کے خازن شاہ عمیر صاحب کو 9 جنوری کو کھوری مہوا میں ہونے والے آل گریڈیہہ کوئز کمپٹیشن میں آنے کی دعوت دی۔شاہ عمیر نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے سماج میں آپ جیسے نوجوان کام کررہے ہیں۔ہم انشاء اللہ آپ کے پروگرام میں ضرور آئیںگے۔ اورآپ کے کام کو ہم اخبار کے ذریعہ پڑھتے رہتے ہیں۔ آپ بہت محنتی  ہیں کم وقت میں آپ نے جو کیا ہے وہ قابل مبارک باد ہے ہمیں ایسے ہی لوگ پسند ہے جو کام کرتے ہیں۔ آپ کے ساتھ میں ہر وقت کھڑا ہوں انشاءاللہ مجھے کام کر نے  والوں کے ساتھ جڑ کر رہنا اچھا لگتا ہے اور آپ وہ سب کام کر رہے ہیں  اللہ تعالیٰ آپ کے مشن کو قبول فرمائے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image