ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس 18 جنوری کو برہی ہزاریباغ میں، تیاری کے لیئے ہوئ اہم نشست۔
برہی:- اس وقت مرکزی ادارہ شرعیہ بہار پٹنہ کے زیراھتمام غازئ ملت مولانا غلام رسول بلیاوی کی قیادت وسربراہی میں بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیشہ کے سبھی اضلاع واہم مقامات میں مسلمانوں کے سلگتے مسائل کے حل اور معاشرہ میں پھیلی کج روی کے سد باب کی خاطر "ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس"کاآغاز بیتیاسے کردیاگیاہے جو مرحلہ وار مزکورہ ریاستوں کے سبھی اضلاع میں کانفرنس ہوگی اسی کڑی میں آئیندہ 18 جنوری 2023 کو دن میں برہی میں بھی یہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس کی منظوری مولاناغلام رسول بلیاوی صدر مرکزی ادارہ شرعیہ بہارپٹنہ اور مولانا محمد قطب الدین رضوی ناظم اعلی ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے دے دی ہے، منعقد ہونے والے اجلاس اور تحریک بیداری کارواں کے استقبال کی تیاری سے متعلق صحن جامع مسجد برھی ضلع ہزاریباغ میں علماء کرام ائمہ ،مساجد اور دونشوروں کے ساتھ ایک اہم نشست مورخہ 21؍ دسمبر 2022 کو حضرت مولانا مشرف القادری صاحب خطیب و امام جامع مسجد برھی کی صدارت میں ہوئی جس میں پچاس گاوں کے علماء کرام، ائمہ مساجدوعمائدین نے شرکت کی اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا اور ادارہ شرعیه تحریک بیداری کانفرنس جو 18/جنوری 2023, کو منعقد ہونے والی ہے اسے کامیاب بنانے کے لیے علماء کرام اور ائمہ مساجد پر جوش ہیں
یہ خبرسنکر سبھوں نے مسرت کا اظہار کیا اور بالاتفاق فیصلہ ہواکہ مرکزی ادارہ شرعیہ سے دی گئ تاریخ 18 جنوری 2023 کو دن میں تاریخ ساز ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کی جائیگی جس کی تیاری شروع کردی گئ ہے، بعد نشست علما ائمہ اپنے علاقے میں پہنچ کر عوام کو بیدار کریں گے اور بڑی تعداد میں علماء، قائدین و عوام اجلاس میں شرکت کرے گی تاکہ ادارہ شرعیہ کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے اور مسلمانوں کے سامنے درپیش مسائل حل ہوسکیں۔ اس نشست میں مہمانان خصوصی کے طور پر قاضی شریعت دارالقضاء ہزاری باغ مفتی عبدالجلیل سعدی اور حضرت علامہ مولانا مفتی سید کامران صاحبان نے شرکت فرمائی
حاجی حافظ کلیم الدین قادری، قاری عبدالقيوم صاحب نے علماء کا شکریہ ادا کیا مولانا محمد رضوان قادری حافظ وقاری فیروز صاحبان انتظام وانصرام میں پیش پیش رہے سلام و دعاء پرمٹینگ اختتام پذیر ہوئ۔یہ نشست اراکین جامع مسجد برھی ضلع ہزاری باغ کے اھتمام میں ہوئ۔
0 Comments