خواتین اسلام کومذہب وعقیدہ سے واقف کرانے کے لیے فروری اور مارچ میں پورے صوبہ میں تربیتی پروگرام منعقدکیے جائیں گے
علماء،ائمہ مساجد اور ارباب مدارس اپنے دائرۂ عمل سے نکل کرعام مسلمانوں کے درمیان پہنچ کر دینی ضرورتوں کی تکمیل کریں
10تا 20/فروری مقامی اور بلاک سطح پر،20فروری تا 15مارچ اصلاح معاشرہ کے ضلعی پروگرام ہوں گے
ہزاریباغ22دسمبر:جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس 22دسمبر2022ء کیمپ آفس معہدالقرآ ن الکریم مدنی مسجد نوادہ ہزاریباغ میں جناب مولانا حبیب الرحمن قاسمی صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی صدارت میں منعقد ہوئی،جس میں ممبران،مدعوین خصوصی اور ضلعی صدورونظماء اعلیٰ نے شرکت کی، ایجنڈوں پر بحث کے بعدمندرجہ ذیل تجاویز منظورہوئیں۔تجویزنمبر۱۔ پورے صوبے میں 10تا 20/فروری 2023ء مقامی اور بلاک سطح پر اصلاح معاشرہ پروگرام کیے جائیں گے۔20فروری تا 15مارچ ضلع کے مرکزی مقام پر اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔تجویز نمبر۲۔ مسلم خواتین کو ارتدادسے بچانے کے لیے ہر ضلع میں کم سے کم 20پروگرام منعقد کیے جائیں گے اورضلع کے ائمہئ مساجد کو اس موضوع پر اہمیت کے ساتھ خطاب کرنے کی تحریک چلائی جائے گی تاکہ ملت کا یہ اہم کام مسلمانوں کے گھرگھرتک پہنچ جائے۔تجویز نمبر۳۔ فتنہ شکیلیت کی گمراہی اورخطرناکی سے علماء،ائمہ اور عام مسلمانوں کو واقف کرانے کے لیے شوال میں تین روزہ ورکشاپ منعقد کیاجائے گا۔۔تجویزنمبر۴۔ مدارس عربیہ جھارکھنڈکو فراہمی ئ مالیات کے سلسلہ میں درپیش مسائل ومشکلات کے حل نیزمرکزی اور صوبائی تصدیق ناموں کے سلسلہ میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے ایک ضابطہ عمل مرتب کرکے ”فارم اندراج مدارس اسلامیہ جھارکھنڈ“ کے نام سے ایک معلوماتی فارم جاری کیاہے، جس کو صوبائی آفس سے حاصل کیاجاسکتاہے۔
تجویزنمبر۵۔ حکومت ہندکی نئی تعلیمی پالیسی سے ارباب مدارس کو واقف کرانے کے لیے پانچ نفری کمیٹی کی تشکیل کی گئی۔تجویز نمبر۶۔ صوبائی مجلس منتظمہ کا اجلاس اور اجلاس عام اواخر شوال میں رانچی میں منعقد کیاجائے گا۔تلاوت قرآن کریم کے بعد اپنی پرسوزنعت سے حضرت صدر محترم نے اجلاس کی کاروائی آگے بڑھائی، سابقہ کاروائی کی خواندگی کرتے ہوئے جناب مفتی محمدشہاب الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے اصلاح معاشرہ عشرہ 2021ء کی رپورٹ میں کہاکہ پچھلے سال پورے صوبہ میں کم وبیش چھوٹے بڑے چارسواصلاحی پروگرام منعقدہوئے ساتھ ہی ساتھ مسلم خواتین کو مذہب وعقیدہ سے واقف کرانے کے لیے مختلف اضلاع میں متعدد پروگرام ہوئے،جس کے مفید اثرات صوبہ بھرمیں محسوس کیے گئے،جن ضلعی جمعیتوں نے اصلاح معاشرہ عشرہ کے سلسلہ میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیاتھا ان کی خدمات اور جدوجہد کو میٹنگ میں سراہاگیا اور دوسرے اضلاع کے لیے انھیں مشعل راہ بتایا۔ایجنڈوں کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے مفتی صاحب نے کہاکہ اس وقت خواتین کوارتدادکے خطرات سے بچانے کے لیے اصلاح معاشرہ کااہم جزان کے درمیان زیادہ سے زیادہ اصلاحی پروگرام کی ضرورت ہے،جس میں انھیں عقیدہ اور مذہب کی بنیادی چیزوں سے واقف کرایاجاسکے۔اراکین نے میٹنگ میں ایجنڈوں پر تفصیلی بحث کی،مولانا صغیر احمدمظاہری ناظم تنظیم وترقی جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے اصلاح معاشرہ اور خواتین کے درمیان کی گئی جدوجہد اوراس کی افادیت کو تفصیل سے بیان کیا
حافظ انورحسین جنرل سکریٹری مشرقی سنگھ بھوم (جمشیدپور)نے خدمت خلق اور اس کی افادیت کے سلسلے میں مفید مشوروں سے نوازا، مولانا شکیل الرحمن قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ہزاریباغ نے مسلم بچیوں کی بے راہ روی اور اس کی اصلاح کے طریق کار کو تفصیل سے پیش کیا، مولانا اکرم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہہ نے اصلاح معاشرہ کے طریق کار بالخصوص خواتین کے درمیان اصلاحی پروگرام کے سلسلے میں کہاکہ ہرضلع گاؤں کو منتخب کرکے اس میں پروگرام منعقد کیے جائیں،پچھلے پروگراموں کی افادیت ضلع کی ہرطرف محسوس کی گئی،مفتی یونس قاسمی صدر جمعیۃعلماء ضلع ہزاریباغ نے وراثت کے موضوع کو اصلاح معاشرہ کا اہم جزقراردیا،مولانا عبدالمعید قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع جامتاڑانے صوبائی جمعیۃ سے دینی وعصری مضامین پر مشتمل ایک جامع نصاب جاری کرنے کی اپیل کی،مفتی نشاط قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء جمشید پور نے مدارس اسلامیہ کے حساب کتاب کی شفافیت کے سلسلہ میں بہترین رہنمائی کی،مفتی عبدالحئی قاسمی صدر جمعیۃعلماء ضلع دھبناد نے خواتین کے درمیان پروگرام کو تحریک کی شکل میں کرنے کے جامع منصوبے سے اراکین کوواقف کرایا، مولانا رستم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہہ نے اصلاح معاشرہ عشرہ کی افادیت کوبیان کیا،جناب عزیزصدر جمعیۃ علماء ضلع بوکارونے کہاکہ صرف کالج کی لڑکیاں ارتداد کے دہانے پر نہیں ہیں بلکہ والدین کی کوتاہی کی وجہ سے عام بچیاں بھی اس سے متأثر ہورہی ہیں اور اس کے الہئ کار بن رہی ہیں،
جناب الحاج ایوب صابری نے جہیز تلک کو اصلاح معاشرہ عشرہ میں خاص موضوع بناکر اس پر محنت کرنے کی اپیل کی، مفتی صدیق مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع جامتاڑانے خدمت خلق کے سلسلہ میں کی جانے والی اپنی جدوجہد کو پیش کیا،مولانا عبدالمجیدقاسمی دمکانے تحریک کی شکل میں ہرایجنڈے پرکام کرنے کا عزم کیا،مفتی قمرالزماں قاسمی جامتاڑانے اراکین کوعملی جدوجہدکی، طرف متوجہ کیا،مولانا الیاس مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہہ نے خدمت خلق کے فریضہ کو بلاتفریق مذہب وملت انجام دینے کی طرف زوردیااور اس سلسلہ میں دیگر مکتب فکر کے درمیان اپنی جدوجہدکا تذکرہ کیا۔ان کے علاوہ مولانا قمرالدین صدر جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما،مفتی وسیم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مشرقی سنگھ بھوم،مولانا اقبال حسن ایوبی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع چترا، مفتی شمیم صدر جمعیۃ علماء ضلع رام گڑھ، مولانا محبوب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما،مفتی منیرالدین قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما،مولانا مصدق قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بوکارو،جناب حفیظ اللہ صدیقی رام گڑھ،مفتی الیاس قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء دمکا،مولانااسلام الدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر،مفتی الیاس خازن جمعیۃ علماء ضلع دمکا،مولانا محمداسلام قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء دیوگھر، مولانا عبدالرؤف صدر جمعیۃ علماء ضلع دمکا، مولانا اختر قاسمی ناظم شعبہئ نشرواشاعت جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما، حافظ حفیظ اللہ نائب سکریٹری جمعیۃ علماء کوڈرما،مفتی الطاف قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء مغربی سنگھ بھوم،حافظ ظہوراکرم نائب صدر جمعیۃعلماء جمشیدپورنے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔میٹنگ میں حاجی محمودعالم انصاری جمشیدپور، حاجی نسیم قیصر نائب صدر جمعیۃ علماء چکردھرپور،مولانا گلزارساجد القاسمی حال مقیم کلکتہ،مولانا ایوب قاسمی جامتاڑا، مولانا محمدارشادجامتاڑا،حافظ ممتاز دھنباد،حافظ محمدفردوس دمکا،مولانا نقیب نائب صدر جمعیۃ علماء دمکا،حافظ سیف اللہ دمکا،حاجی عبدالحکیم دمکا، مولانا صفدر قاسمی کوڈرما،ماسٹر حنیف دمکا،عمرخاں چکردھرپور،مولانا نظام الدین چکردھرپور، حافظ شمیم، حاجی صابرچکردھرپوربھی شریک رہے۔مفتی یونس قاسمی کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہوااور صدرمحترم کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔
0 Comments