مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کی اہم بیٹھک آج


مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کی اہم بیٹھک آج

رانچی:مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا مفتی سلمان قاسمی نے ایک دعوت نامہ جاری کر کہاکہ مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کی اہم بیٹھک یکم جنوری 2023 کو صبح 10 بجے سے مین روڈ راعین گرلس ہائی اسکول میں ہونا ہے۔دعوت نامہ میں لکھا ہے کہ عرصہ قبل شہر رانچی میں پیدا شدہ خاص صورت حال کے پیش نظر مخلص علماء کرام کی مساعی سے مورخہ10جنوری2015 کو حضرت مولانا قاری علیم الدین قاسمی رحمتہ اللہ علیہ کی زیر صدارت مدینہ مسجد ہند پیڑھی میں علماء کرام کی ایک اہم نشست ہوئی تھی اور باہمی مشاورت کے بعد بہ اتفاق رائے مرکزی سیرت کمیٹی جھارکھنڈ کی تشکیل عمل میں آئی۔ ایک کنوینز کے ذریعہ کام آگے بڑھانے اور مناسب وقت پر باضابطہ انتخاب کرانے کی بات طے پائی۔ چنانچہ تجویز کے مطابق مختلف حلقوں کی مساجد میں منظم اور با مقصد پروگرام منعقد ہوئے۔ جس کے بہت ہی بہتر اثرات مرتب ہوئے اورکمیٹی کو کافی شہرت بھی ملی۔ مشورے ہوتے رہے اور بالاآخر 17 اگست 2017 کو پیں بینکویٹ بال کلال ٹولی جو اب شاہ ریسیڈنسی میں بد ل گئی ہےاس میں ایک میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میںمرکزی سیرت کمیٹی جھارکھنڈ کا نام بدل کر مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کیا گیا۔ نیز جملہ عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔ باضابط دستورمرتب پاکر منظور ہوا۔دستور کےمطابق ہر تین سال میںجدید انتخاب ہونا ہے۔لیکن پانچ سال کاعرصہ گذر جانے کے باوجود اب تک انتخاب نو نہیں ہو پایا ہے اور نہ ہی مجلس کے اغراض و مقاصد کی طرف کوئی پیش رفت ہو پائی ہے۔ اس عرصہ میں متعد علماء کرام کی طرف سے میٹنگ اور انتخاب کی طرف توجہ بھی دلائی جاتی رہی ہے۔ بہر حال مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے اکثر سر پرستان اور عہدیداران سے مشاورت کی روشنی میں مؤرخہ یکم جنوری ۲۰۲۳، بروز اتوار ۱۰ بجے صبح سے راعین گرلس ہائی اسکول لیک روڈ، رانچی میں علماء کرام کی ایک اہم میٹنگ رکھی گئی ہے۔ جس میں آپ سے شرکت کی گذارش ہے۔ امید ہے کہ دیگر مصروفیات کے باوجودآپ  اس میٹنگ کو ترجیح دیںگے۔ایجنڈا۔1گذشتہ کاروائی کی خواندگی اور عمل درآمد کی رپورٹ۔ (۲) مجلس کو متحرک و فعال اور مؤثر بنانے پر غور و خوض۔ (۳) دیگر امور بااجازت صدر۔


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image