رانچی :) اقراءه مسجد رانچی کے مجلس شوری کے سرگرم رکن سرور خان نے پر یس بیان جاری کر بتایا کہ کچھام نہا دلوگ اقراء مسجد شوری کے رکن کہہ کر اخباروں میں غلط بیان جاری کر رہے ہیں جو درست نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اقراء مسجد سے متعلق جاری کسی بھی طرح کی خبر یا بیان کو تصدیق کئے بغیر اپنے اخبار میں شائع کرنے سے پر ہیز کریں۔ مزید مذکورہ معاملے سے متعلق خبروں کی تصدیق اقراء مسجد شوری کمیٹی کے رکن سرور خان، فہیم حسین و غیر ہم سے کر لیں۔ انہوں نے بتایا کہ چند لوگ فرضی طریقے سے خود کو اقراء مسجد شوری کمیٹی کا رکن بتا کر پریس ریلیز جاری کر رہے ہیں جو غلط ہے۔ اس طرح کے حرکت سے سماج میں غلط پیغام جاتا ہے۔ لہذا اخباروں میں جاری ایسے خبروں سے لوگوں کو بچنا چاہئے ۔ جب تک لیٹر ہیڈ میں نہیں دیا جائے اس وقت تک نہیں چھاپے اور نہیں فارورڈ کریں۔ کچھ لوگ آپس میں لڑانے کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس لیے خود بھی بچے اور سماج کو بھی بچانے کا کام کرے۔
0 Comments