آل جھارکھنڈ رابطہ مدارس عربیہ جھارکھنڈ کے مجلس عاملہ کا

 


آل جھارکھنڈ رابطہ مدارس عربیہ جھارکھنڈ کے مجلس عاملہ کا کامیاب اجلاس

                                   ھزاریباغ  29دسمبربروزجمعرات دس بجے دن مدرسہ حسینیہ پبراروڑمنڈٸ کلاں ھزاریباغ رابطہ مدارس اسلامیہ صوبہ جھارکھنڈ کی ایک اھم میٹنگ حضرت مولانا محمداسحاق صاحب قاسمی صدررابطہ مدارس اسلامیہ صوبہ جھارکھنڈ کی صدارت میں ھوٸ مجلس کا آغاز حافظ محمد شمس الحق کی مدرسہ تجویدالقرآن الکریم کھرپوکا موڈ گریڈیہ کی تلاوت سےھوٸ پھرایک مختصرنعت مفتی محمد غیاث الدین قاسمی مدرسہ محمدیہ گوموہ نے پڑھی جناب مولانا محمدرستم قاسمی ناظم عمومی مدارس اسلامیہ صوبہ جھارکھنڈ میٹنگ کے اغراض ومقاصدپرروشنی ڈالی اور انھوں نےکہاکہ میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تشریف لانےوالےتمام اراکین رابطہ مدارس ومدعونین خصوص کاشکریہ اداکتے ھیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت اس اھم میٹنگ کی کامیابی کےلۓفارغ کیااورسفری صعوبتوں سے دوچارھوکر تشریف لاۓیہ اتحادوھم آہنگی رابطہ کومضبوط کرنے میں ممدومعاون ثابت ھوگی حضرت مولانا محمداسحاق صاحب قاسمی صدررابطہ نےدارالعلوم دیوبند میں منعقدرابطہ کے اجلاس کاروداد اور اس اجلاس میں صوبہ جھارکھنڈ کی کارکردگی اورفعالیت کا تذکرہ اور مرکزکوھمارے یہاں کے رابطہ سے دلچسپی اور خصوصی توجہ کاذکر فرماکر رابطہ کومزید مستحکم اور فعال بنانے پر زور دیا چونکہ میٹنگ مستقبل کے لاٸحہ عمل نظام نصاب میں استحکام پیداکرنے کی غرض سے ھوٸ تھی اس لۓ صوبہ کے مختلف اضلاع سے تشریف لانے والے اراکین ومدعو نین خصوصی نے اپنےاپنے قیمتی آراپیش کۓ حضرت مولانا مفتی نذرتوحید صاحب ناٸب صدررابطہ مدارس اسلامیہ صوبہ جھارکھنڈ نے مدارس کے نظام کو مستحکم اور مدارس اپنے اپنے متعلقہ گاٶں میں اپنی نگرانی میں مکاتب کا نظام بنانےکی طرف توجہ دلاٸ اورحضرت مولانا محمد ص معاون صدررابطہ مفتی اقبال صاحب گڈا مفتی عبدالرحمان صاحب گڈا مولاناشکیل الرحمان صاحب ھزایباغ مولانا اختر صاحب ھزاری باغ ودیگر اراکین نےصوباٸ رابطہ کومستحکم مدارس میں  عصری تعلیم کوبسہولت لاگو کرنے وقت اور حالات کے تقاضوں پر گہری نظر رکھتیے ھوۓ ضلع کی کمیٹی کی تشکیل امتحانات اورتعطیلات میں یکسانیت پیداکرنے پر راٸ دی گٸ ایک ایک ایجنڈے پرکافی غوروخوض کرکے تجویز پاس کی گٸ چنانچہ اس مجلس میں باتفاق راۓ طے پایاکہ مدارس والے ایک ساتھ امتحانات کریٸں اور تعطیلات ایک ساتھ کرنے کی کوشش کریں عربی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم نظم بنایٸں اسکے لۓ ماھرین تعلیم سے رابطہ کرکے لاٸحہ عمل تیارکریں

 ٢٠ فروری تک تمام اضلاع میں ضلعی کمیٹی کی تشکیل ھوجاۓ   اسکی اھم ذمہ داری حضرت مولانا محمداسحاق صاحب صدررابطہ جناب مولانا محمدرستم قاسمی ناظم عمومی رابطہ حضرت مولانانذرتوحید صاحب ناٸب صدررابطہ مولانامحمدصحب معاون صدر مولانااقبال صاحب گڈارکن عاملہ رابطہ حضرت مفتی محمد سیف اللہ صاحب قاسمی نے تجاویزلکھااورپڑھ کرسنایا سبھی اراکین اطمینان کا اظہار کیا شریک ھونے والے اراکین ومدعونین خصوصی جناب مفتی غلام رسول پہرا حافظ حیدر پہرا مفتی وصی احمد سرکار ڈیہ مولانا شفاءالدین جامتاڑا مفتی سمیع اختر آملہ ٹانڈ مولاناابراھیم قاسمی صاحب دھنباد مولاناالیاس کھوری مہوا مولانا خترقاسمی ھزاریباغ مفتی ثناءاللہ قاضی شہر ھزاریباغ مفتی منیر کوڈرما قاضی نسیم کوڈرما مولانا انور غازی قاسمی مولانااحمد آٸ بی پی مولانا عبدالرقیب گڈا انکے علاہ اور بہت سے اراکین نے شرکت کی  اخیر میں حضرت مولانا محمد کی دعاء سے مجلس کا اختتام ھوا اور بعد نمازظہر حضرت مفتی محمد یونس قاسمی صاحب کی جانب سے تمام مہمانوں کے لۓ پرکھانے کا انتظام تھا

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image