ناظم اعلی پہونچے برہی، کہاہرشخص تحریک کابنے حصہ۔


برہی میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کی تیاریاں زوروں پر، ناظم اعلی پہونچے برہی، کہاہرشخص تحریک کابنے حصہ۔

برہی  (ہزاریباغ) وطن عزیز ھندوستان میں فی الحال دوقانون بناے کی اشد ضرورت ہے چونکہ جس طرح سے ملک مخالف عناصرکے ذریعہ پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں سفاکانہ طریقہ سے گستاخیاں کی جارہی ہیں جن کی پشت پناہی صاحبان اقتدار بھی کررہے ہیں اور مجرم کو سزادینے کے بجاے زیڈ پلس کی سیکوریٹی مہیاکرائ جارہی، نوپور شرما، نتیانند تیاگی، ساکچھی، وجیم تیاگی جیسے بہت سے سماج دشمن عناصر ہیں جنہوں نے رسول باوقار صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی جس کے بعد پوراہندوستان سراپااحتجاج بن گیااور ان خبیثوں کی وجہ سے پوری دنیامیں ھندوستان کی رسوائ ہوئ بایں وجہ اب ضرورت آن پڑی ہے کہ ملک میں ایک مضبوط اور کارگرقانون بنے یعنی تحفظ ناموس رسالت ایکٹ بنوانے کے لیئے اتھک محنت اور جدوجہد کرنے کی سخت ضرورت ہے

،مذکورہ اظہارخیال برہی جامع مسجد احاطہ میں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی نے علماء وعامۃ المسلمین سے دوران گفتگو کیا انہوں نے کہاکہ گذشتہ دوچار سالوں سے ملک میں مسلم اقلیت کو ٹارگیٹ کرکے موب لنچنگ کردی جارہی ہے اور بہیمانہ قتل کیاجارہاہے اس معاملہ میں بھی ملک میں مسلم اقلیت سیفٹی ایکٹ بنانے کی ضرورت ہے،ان کے علاوہ مزیدچندایسے سلگتے مسائل ہیں جن حل اور سد باب ضروری ہے تحری بیداری ادارہ شرعیہ کے اھدام میں یہ سب شامل ہیں، واضح ہوکہ گذشتہ 13 دسمبر2022 سے مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے زیراھتمام اور سابق ممبرآف پارلیمنٹ مولاناغلام رسول بلیاوی کی قیادت میں "ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس"رواں پزیرہے جو مرحلہ وار بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیشہ کے تمام اضلاع اور اہم مقامات میں اہم وسلگتے مسائل پرمبنی کانفرنس ہورہی ہے جس تحریک بیداری کاروں میں حضورامین شریعت رابع، علامہ سیف اللہ علیمی کولکاتا، علامہ نعمان اختر فائق الجمالی نوادہ، علامہ آصف اقبال گریڈیہ،

 مولانا محمد قطب الدین رضوی ناظم اعلی ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ، مولانامفتی ڈاکٹرامجد رضاامجد قاضئ شریعت، علامہ قاری نثار کولکاتا، علامہ سید احمد رضابھاگلپور، مولانامفتی علی رضامصباحی قاضئ شریعت ویشالی، مولانامفتی احسن رضاسیتامڑھی، مفتی غلام حسین ثقافی نائب قاضی، الحاج دلکش رانچوی، الحاج حبیب اللہ فیضی، دلبرشاہی، توقیررضاالہ آبادی، اکبربھاگلپوری اور دیگرعلماء، خطباء واسکالرز شامل ہیں اسی سلسلے کی کڑی میں آئندہ 18 جنوری 2023 کو دن میں برہی (ضلع ہزاریباغ)کربلامیدان  میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس تزک واحتشام کے ساتھ ہورہی ہے جس کی تیایاں برہی جامع مسجد، مکہ مسجد، مدینہ مسجد برہی کے ارکان کمیٹی زوروشور سے کررہے ہیں ان تیاریوں کاجائزہ لینے اور تیاریوں میں مصروف علماء، ذمہ داران اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی برہی پہونچے جہاں پر چیف کنوینر مولانامشرف القادری امام وخطیب جامع مسجد برہی کی صدارت میں اہم نشست ہوئ کمیٹی کے صدروسکریٹری حضرات نے ناظم اعلی کو تیاریوں سے متعلق پوری جانکاری دی کہ برہی میں تحریک بیداری کانفرنس کااعلان سنکر قرب وجوار کے تمام مسلمانوں میں مسرت ہے اور ہرعلاقے میں علماء کرام وذمہ داران دورے کررہے ہیں کانفرنس کوکامیاب بنانے میں سبھی لوگ تن من دھن سے لگے ہوے ہیں، ناظم اعلی نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور مسلم اقلیت سیفٹی ایکٹ جیسے اہم موضوعات کے علاوہ معاشرہ میں جہیزکے بڑھتے مطالبات کی روک تھام، سماج کو منشیات سے پاک بنانا، معاشرہ کی بچیوں کے درمیان ایک سازش کے تحت جبرامذہبی اسلام ترک کروانے کے منصوبوں کوناکام کرنا، زبان اردوکافروغ، قادری یونیورسیٹی کاقیام، تعلیمی ترقی، اقتدار وملازمت میں مسلم اقلیت کی خاطرخواہ حصہ داری، آپسی اختلاف کاسد باب، عامۃ المسلمین کو راغب الی الدین کرنا، جھارکھنڈ میں 592 مدارس کو گرانٹ کرانا، اقلیتی کمیشن، وقف بورڈ، 15 نکاتی نفاذ کمیٹی، مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، اردواکیڈمی قائم کراناوغیرہ شامل ہیں جامع مسجد برہی کمیٹی کے صدر شمیم احمد اور سیکریٹری عبدالقیوم نے بتایاکہ برہی والوں کے لیئے یہ خوش نصیبی ہے کہ علماء، مشائخ، اور اسکالرز کانورانی قافلہ جلوہ گر ہونے والاہے، مکہ مسجد برہی کے امام قاری عبدالکام اور مدینہ مسجد کے امام حافظ کلیم الدین رضوی نے بتایاکہ اس تحریک نے عام مسلمانوں میں قابل رشک بیداری پیدا کر دیا ہے اور اب حوصلے بلند ہورہے ہیں جناب مشتاق صاحب اور حاجی عبدالحفیظ صاحب نے کہاکہ یہ قدم ادارہ شرعیہ کاتاریخی ہے مسلمانوں کو ادارہ شرعیہ سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں، نشست میں مولانامشرف القادری، حافظ کلیم الدین رضوی، قاری عبدالکلام، عبدالقیوم، محمد آزاد انصاری، مولانامحمود عالم، اظہارانصاری، محمد رضوان، محمد شمیم، محمد مشتاق، حاجی عبدالحفیظ، حافظ فیروز، اظہار عالم، شعیب اختر، محمد مشتاق اور دیگرحضرات شریک تھے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image