سترہ جنوری کو گرڈیہہ کے برواڈیہہ کربلا میدان میں


ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس 17 جنوری کو گریڈیہ برواڈیہ کربلامیدان میں، علامہ غلام رسول بلیاوی ہونگے مہمان خصوصی، ناظم اعلی جھارکھنڈ پہونچے تیاریوں کاجائزہ لینے گریڈیہ۔

گریڈیہ:- ملک کے گوشے گوشے میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، 13دسمبر2022 سے مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے زیراھتمام خطیب الھندعلامہ غلام رسول بلیاوی کی قیادت وسربراہی اور ملک کی جیدعلماء، خطباء، شعراء واسکالرز کے نورانی قافلے کے ساتھ بہار کے بیتیاسے ادارہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے جو مرحلہ وار اگلے چھ ماہ تک بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیشہ کے تمام ضلعوں واہم مقامات میں یہ کانفرنس ہوگی ۔مذکورہ باتیں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی اور تحریک کے مرکزی کنوینرمولاناقطب الدین رضوی نے گریڈیہ کے معیاری ومستندادارہ جامعہ رضویہ کے وسیع صحن میں علماء کرام، ائمہ مساجد، انجمنوں کے ذمہ داران اور شہرواطراف کے سماجی کارکنان کی ہوئ اہم نشست میں بطور مہمان خصوصی اظہارخیال فرمایا، نشست کی صدارت مولانا عبدالرحمن فیضی اور نظامت علامہ آصف اقبال نے کیا کافی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی اور ادارہ شرعیہ تحریک بیدار سے متعلق تبادلہ خیال کیا

 ،ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کہاکہ جوتحریک بیتیاسے شروع ہوئ ہے اسی سلسلے کی کڑی میں گریڈیہ کے علماء کرام اور عامۃ المسلمین کے اصرار وخواہش پر آئندہ 17 جنوری 2023 کو گریڈیہ میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس ہوگی، اس اعلان کا استقبال نشست میں شامل تمام شرکاء نے والہانہ طریقے سے کیااور بالاتفاق فیصلہ ہواکہ 17 جنوری بروز منگل دن کے 9 بجے سے برواذیہ کربلامیدان گریڈیہ میں نہایت تزک واحتشام کے ساتھ "ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس ہوگی جس کی تیاری کے لیئے 61 / اکسٹھ افراد پرمشتمل کنوینروتیاری کمیٹی کی تشکیل دی گئ، جناب محمد طارق صاحب نے اسٹیج وشامیانہ اور ڈیکوریشن کی ذمہ داری لی جبکہ سماجی کارکن اور ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے آرکنائزنگ سیکریٹری جناب ارشاداحمدوارث نے ٹرانسپورٹ ومہمانوں کے قیام کی ذمہ داری لی اور سبھوں نے مخلصانہ طورپر کانفرنس کی تیاری کاعہدکیا، مولاناآصف اقبال، مولانا عبدالرحمن فیضی، مولانااخلاق القادری، مفتی ریاض احمد مصباحی، ارشاداحمدوارث، مولاناسیدمیران فاطمی، مفتی ذاکرحسین مصباحی، محمد طارق، محمداخترعلی، حاجی کلیم الدین گوہر، مولانا عبدالرؤف گرہر،مولاناہارون رشیدفیضی،مولانانوراللہ مصباحی وغیرہ نے اپنی قیمتی راے پیش کی، میٹنگ میں مولانا محمد قطب الدین رضوی، ارشاداحمدوارث،مولانامجیب الرحمن رضوی، مولانا عبدالرحمن فیضی، مولانااخلاق القادری، مو ل اناآصف اقبال، مولانااسماعیل رضوی، مولاناجمشیدخان، مولانا ابوالکلام مصباحی، مولانامختارعالم فیضی، مولاناشمیم اخترمصباحی،مولانامختاررضوی، مولاناطیب علی رضوی، دلشاداحمدوارثی، زین العابدین، مولاناقربان علی، مولاناتاج الدین، مبارک حسین شمسی، مولاناہارون رشیدفیضی، مولاناصغیراحمدمصباحی، مقصودعالم، عبدالحئ، رضوان عالم، عبداللہ وارثی، نصاراحمد، مولانایوسف، حافظ شہبارعالم رضوی، مولاناغلام حیدرفیضی، ظفر، اکبر، صوفی منہاج رضا، مولانانوراللہ مصباحی، افضل انصاری، زبیرقریشی، مولانا شیخ احمد قادری، ضیاءالدین عطاری، بدرالدین، مولانارحمت علی، جنیدجامی، بدرالدین رضوی، مولاناساحل رضا، سرفرازاحمد، اشفاق اللہ، مولاناشاہ عالم نوری، کرامت علی، اخترانصاری، مفتی ذاکرحسین مصباحی، انتظارعالم، مولانارحمت علی اسماعیلی، مزمل، عبدالسلام اور سینکڑوں علماء ودانشوران شامل تھے۔مجلس کااختتام دعاپرہوا

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image