مولا نا محمد اللہ قاسمی مسجد اقراءکے نئے خطیب مقرر کئے گئے
رانچی : رانچی شہر کے قلب میں مین روڈر انچی واقع مقبول و معروف مسجد اقراء میں گزشتہ کئی مہینوں سے جمعہ کے خطیب کا عہد و خالی تھا۔ جمعہ کے موقع پر عارضی طور پر مامور خطیب خطابت کر رہے تھے۔ ان حالات کے مدنظر مسجد اقراء کے مجلس عاملہ کی ایک اہم نشست 3 نومبر کو طلب کی گئی۔ اس منعقد ہ نشست میں تمام اراکین مجلس عاملہ کے متفقہ رائے سے مسجد اقراء نے مولانا محمداللہ قاسمی ابن قاری صہیب احمد ( ابن قاری علیم الدین مرحوم ) ہند پیڑھی رانچی رہائشی کو اقراء مسجد کے خطیب کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔
موقع پر تمام اراکین نے نئے خطیب مولانا محمداللہ قائمی سے پر خلوص گذارش کی کہ اس پر وقار عہدے پر فائز ہو کر قوم وملت کی صحیح رہنمائی فرما ئیں ۔ امید ہے کہ آپ کی ذات سے قوم کو صحیح دینی رہنمائی حاصل ہوگی ۔ اس کے لئے تمام اراکین مجلس عاملہ اقراء مسجد آپ کے شکر گذار ہوں گے ۔ نشست میں فیروز حیدر سرور محمد کلام بنهیم احمد محمد وسیم اکرم، سمیع اللہ تنویر عالم محمد اقبال، شکیل احمد وغیرہ مجلس عاملہ کے ارا کن شامل تھے۔
0 Comments