قومی یکجہتی کانفرنس میں بولے مولانا مدنی

 


بلاتفریق مذہب وملت انسانیت کی خدمت جمعیۃعلماء ہند کا بنیادی نصب العین ہے

دھرم شیلادیوی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال نوادہ،کے زیر اہتمام منعقد قومی یکجہتی کانفرنس سے مولانا سید اسجد مدنی کا خطاب
نوادہ،3دسمبر:
دھرم شیلادیوی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کے زیر اہتمام منعقد قومی یکجہتی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کی ورکنگ کمیٹی کے سینئرممبرجگر گوشہئ شیخ الاسلا م حضرت مولانا سیداسجدمدنی نے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کے نزدیک محبوبیت کی بنیاد خدمت خلق ہے اور بلاتفریق مذہب وملت انسانیت کی خدمت جمعیۃ علماء ہندکا بنیادی نصب العین ہے،مجھے خوشی ہے کہ دھرشیلادیوی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال نے محبت کے اس پیغام کو عام کرنے کے لیے اسپتال کے بینرتلے قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقادکیا،اس طرح کے پروگرام جمعیۃ علماء ہند ملک کے گوشہ گوشہ میں منعقد کرتی رہی ہے،اس موقع پر میں جمعیۃ علماء ضلع نوادہ کوکہاکہ مزید فعالیت کے ساتھ اس طرح کے چھوٹے بڑے پروگرام منعقد کرنے کے سلسلہ میں اپنی تحریک کو تیز کریں،ملک کو ایسے پروگراموں کی اس وقت بہت ضرورت ہے،مولانا مدنی نے اپنے خطاب کے دوران سوامی دیویانند مہاراج کو مبارک باد پیش کیا

اورسوامی جی بھی مولانا مدنی کے پُرمغز خطاب کو سنتے رہے اورملک میں گنگاجمنی تہذیب کو باقی رکھنے میں جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ کو حضرت کی زبانی سن کرتائید کرتے رہے، مولانا مدنی نے اپنے خطاب میں جناب الحاج منظورانصاری،سوامی دیویانندمہاراج بھارت تبت سہیوگ منچ اور اسپتال کے ڈائریکٹر اور کانفرنس کے کنویرڈاکٹر محمدآصف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اسپتال کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ دبے کچلے،مزدوروں اور غریبوں کے لیے اسپتال اپنی خدمات ضرورت پیش کرے، اس سے قومی یکجہتی نظریہ کو فروغ ملے گااورعلاقہ بھرمیں اس کے مفید اثرات مرتب ہوں گے۔
سوامی دیویانندمہاراج بھارت تبت سہیوگ منچ  نے اپنے خطاب کے دوران ملک میں اتحاد واتفاق پر آپسی بھائی چارہ اور ہندومسلم اتحاد پر زوردیا اور اسپتال کی اس پہل کو خوش آئند قراردیتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کو سراہا۔
مفتی محمدشہاب الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء جھارکھنڈ نے اپنے خطاب میں میڈیکل امداد کوقومی یکجہتی کی فضاء کو عام کرنے کے لیے اہم بنیاد قراردیتے ہوئے حدیث نبوی سے اس کو ثابت کیااور اسپتال کے انتظامیہ سے اس سلسلہ میں اپنی خدمات کو عام کرنے کی طرف توجہ دلائی۔
الحاج منظور احمدانصاری سینئر ایڈوائزرکیورسٹاگروپ آف ہاسپٹلس نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ہندوستان میں قومی یکجہتی کانفرنس سب سے پہلے جمعیۃ علماء ہند نے منعقد کی اور ملک میں بڑی بڑی کانفرنسیں کی جس میں لاکھوں لوگ شریک ہوئے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بھائی چارہ کے لیے مضبوط کردارہے۔
اجلاس کو خطاب کرنے والوں میں مولانا محمداکرم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہہ،مولانا قمرالدین مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کوڈرما، جناب ابھیناش کمار صاحب چیئرمین کیورسٹاگروپ آف ہاسپٹلس، جناب مولانا اجمل القادری سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نوادہ بہار،جناب ساون شیویش ڈائیریکٹر کیورسٹاگروپ آف ہاسپٹلس،جناب تنویراحمدانصاری گروپ ڈائیریکٹرکیورسٹاہاسپٹلس، جناب مولانا ابوصالح ندوی صدر جمعیۃ علماء ضلع نوادہ بہار،جناب سید خالد سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ،جناب مولانا محبوب عالم جنر ل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما،حافظ مقصود عالم کوڈرما،مفتی وصی الرحمن ندوی ناظم تعلیمات مدرسہ مظہر العلوم اربارانچی قابل ذکر ہیں۔
اجلاس کے شروع میں پھولوں کے ذریعہ اسپتال کے ڈائریکٹر ساون شیویش صاحبنے مولانااسجد مدنی کے ساتھ دیگر مہمانوں کااستقبال کیا۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image