مرکزی اداره شرعیه پٹنه میں انعامی مقابلہ جاتی پروگرام کا

 


مرکزی اداره شرعیه پٹنه میں انعامی مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد 12 جنوری کو۔

 پٹنہ /رانچی :- ادارہ شرعیہ پٹنہ کے پرنسپل مولانانوازش کریم فیضی اورادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے مشترکہ طور پر کہا ہے ادارہ شرعیہ جہاں ملی، مذہبی ادارہ ہے وہیں تعلیم وتربیت کا خوشنما تعلمی آماجگاہ بھی ہے فی الحال مدرسہ شرعیہ ادارہ شرعیہ پٹنہ میں درجہ اطفال سے لیکر دجہ فضیلت ،درجہ حفظ وقرات اور تخصص فی الفقہ والحدیث کی تعلیم قابل وذی استعداد اساتذہ ومفتیان کرام کی نگرانی میں بخوبی ہورہی ہے اسی شعبہ میں وقتافوقتا طلبہ کے اندرپنہاجوہر کونکھارنے کے لیے مقابلہ جاتی پروگرام ہوتا رہتا ہے اسی سلسلے کی کڑی میں مر کزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ بهار میں  حضور سرکاراعلی حضرت مجدددین وملت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے تلمیذ وخلیفۂ  ملک العلماء ،بدر الفضلاء ،حضرت علامہ سید الشاہ ظفر الدین رضوی فاضل بہاری قدس سرہٗ کے اکسٹھویں عرس کے حسین موقع پر ۱۸؍جمادی الآخرہ ۱۴۴۴؁ھ مطابق ۱۲؍جنوری ٢٠٢٣ بروز جمعرات طلبه مدارس اهلسنت پٹنه کے مابين ،زیر اهتمام جمعیه الطلبه مرکزی اداره شرعیه سلطان گنج پٹنه بهار ان شاء اللہ العزیز تحریری

 ،تقریری اور قراءت کا انعامی مقابلہ جاتی پروگرام منعقد ہوگا۔ جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ 
گروپ (الف)
تخصص فی الفقہ سال اول ،سال دوم ،گروپ (ب)خامسه تا فضیلت 
گروپ (ج)اعدادیه تا رابعه گروپ (د)
درجۂ حفظ عناوین برائے تحریری مقابلہ (الف)۔۔۔۔۱۔۔سیرۃ النبی ﷺ پر مستشرقین کے اعتراضات اور ان کے جوابات (۲) دستور ہند میں مذکور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق : ایک جائزہ
عناوین برائے تحریری مقابلہ(ب)۔۔(۱) ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کا وجود اور اس کے اثرات 
(۲) امام احمدرضا کی حیات وخدمات کا تحقیقی جائزہ 
عناوین برائے تحریری مقابلہ(ج)۔(۱) اہل سنت کے چند مشاہیر علماء اور ان کی خدمات
(۲) ملک العلماء کی حیات وخدمات 
قراءت برائے گروپ (د)
عناوین برائے تقریری مقابلہ (الف)
(۱)حضور ﷺ کی سیرت مبارکہ کے انمول گوشے(۲) اخلاق وکردار کی اہمیت اور اس کے تقاضےعناوین برائے تقریری مقابلہ (ب)
(۱)صحابہ اور عشق  ﷺ
(۲)ملک العلماء کی علمی شان وشوکت
عناوین برائے تقریری مقابلہ (ج)
(۱)محبت رسول ﷺ
(۲)فضائل علم دین 
ہدایات: (۱) مقالہ اردو، فارسی، عربی، ہندی اور انگریزی پانچوں زبانوں میں لکھ سکتے ہیں۔ 
(۲) مقالہ A4سائز فل اسکیپ میں کم از کم تین صفحات اور زیادہ سے زیادہ پانچ صفحات پر مشتمل ہو۔
(۳) صفحہ کے دونوں جانب ڈیڑھ انچ حاشیہ چھوڑ کر ہر سطر میں خوشخط لکھیں۔ 
(۴)  سرقہ بازی سے مکمل گریز کریں ورنہ انکشاف کی صورت میں مقالہ رد کر دیا جائے گا۔ 
(۵) قرآنی آیات، احادیث کریمہ، یا کسی طرح کی عربی وفارسی وغیرہ عبارت نقل کرنے میں حوالہ جات کا التزام کریں۔
(۶) اول، دوم ، سوم مقام حاصل کرنے والے خصوصی انعام اور باقی حضرات ترغیبی انعام کے مستحق ہونگے۔ (۷) قراء ت میں حصہ لینے والے طلبہ کم از کم پانچ آیات اور زیادہ سے زیادہ سات آیات کی تلاوت کریں۔ 
(۸) تقریر کا وقت کم از کم پانچ منٹ اور زیادہ سے زیادہ سات منٹ ہے۔(۹) تحریری مقابلہ ۱۲؍جنوری ۲۰۲۳؁ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر علامہ ارشد القادری سیمینار ہال میں ہوگا۔ 
(۱۰) ایک طالب علم ایک ہی گروپ میں حصہ لینے کا مجاز ہوگا۔ 
(۱۱) اس انعامی مقابلہ میں صرف ضلع پٹنہ کے مدارس اہلسنت کے طلباء ہی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔ 
(۱۲)شرکاء حضرات ۶ جمادی الآخرہ ۱۴۴۴؁ھ مطابق ۳۱؍دسمبر ۲۰۲۲؁ء بروز ہفتہ تک اپنی درخواست مفتی غلام سرور قادری استاذ مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ کے پاس جمع کردیں یااس وہاٹس ایپ نمبر
 6299866284 پرارسال فرمائیں، جس میں نام ،ولدیت ، سکونت، درجہ، عنوان ، ادارے کا نام، پرنسپل یا ذمہ دار کا دستخط اور تحریری یا تقریری کی صراحت ہو۔ 
(۱۳) ریزلٹ اور تقسیم انعامات ۱۸؍جمادی الآخرہ ۱۴۴۴؁ء مطابق ۱۲؍جنوری ۲۰۲۳؁ء بعد نماز عشاء علامہ ارشد القادری سیمینار ہال میں منعقدہ تقریب عرس ملک العلما میں  علماء ،مشائخ اور شہر کے معززین کی موجود گی میں کیا جائےگا۔ 
نوٹ: مزید معلومات کے لیے 9931065165 پر رابطہ کر سکتے ہیں

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image