جامتاڑہ میں 15 فروری کو انعقاد کاجائیگا ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس

 


جامتاڑہ میں 15 فروری کو انعقاد کاجائیگا ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس، ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی لے رہے ہیں تیاریوں کاجائزہ۔

رانچی/جامتاڑہ: مدرسہ اہل سنت حنفیہ رضویہ سبدیڈیہ عیدگاہ موڑ جامتاڑہ میں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ ضلع جامتاڑہ کے علماء کرام، ائمہ مساجد، ذمہ داران ملت اور انجمنوں کے عہدیداران کی اہم نشست ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مہمان خصوصی مولانا محمد قطب الدین رضوی کی صدارت میں جس کی نظامت قاری سخاوت حسین نے کی، نشست کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوااور مشہور شاعر مجاہدحسن نے مترنم آواز میں کلام پیش کیا، مولاناعبدالرزاق مصباحی نے ایجنڈے سے متعلق روشنی ڈالا، مولانامقبول مصباحی نے مہمانوں کا استقبال کیا، مولانایسین فیضی مدھوپور نے کہاکہ ادارہ شرعیہ قائدایل سنت علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ کی عظیم یادگار ہے اسے سینچناہم سب کافریضہ ہے، مولانامفتی شمس الحق مصباحی نے کہاکہ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری امت مسلمہ کے لئے امید کی نئ کرن ہے، مولاناالقادری نے کہاکہ ملک و ملت کے خدمات کاجوانداز علامہ ارشدالقادری میں تھاوہی انداز ورمق مولاناغلام رسول بلیاوی اور مولاناقطب الدین رضوی کاہے، قاری سخاوت عالم فیضی نے کہاکہ مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ جملہ ارباب حل وعقد کااہل جامتاڑہ پر احسان ہے کہ انہوں نے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس جامتاڑہ میں منعقد کرنے کی منظوری عطافرمایا، مفتی غلام حیدرمصباحی نے کہاکہ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کارواں کی آمد فروری ماہ جامتاڑہ میں ہورہی ہے تہ دل سے جملہ علماء، ائمہ مساجد وعامۃ المسلمین استقبال کو تیار ہیں، مبین احمد مدھوپور نے کہاکہ فروری ومارچ میں سنتھال پرگنہ کے سبھی اضلاع میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس ہوگی، نشست کو مولانا عبدالحمید فیضی، مولانا مختصر احمد قادری، مولانا عبدالمنان اشرفی، مولانااصغرعلی، مولاناعبدالرقیب مصباحی، مولاناعلیم الدین رضوی، مولانا شاہد القادری، مولاناشبیراحمد فیضی، مولاناعبدالحکیم، مولانااخترعلی، مولاناجمشیدعالم، مولاناصدام حسین جامی، مولانایونس فیضی، مولاناریاست حسین، مولاناظہیرالدین، توصیف رضا، قمرالدین، داؤدعالم نے موضوع ست متعلق گفتگو کیا، مہمان خصوصی ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی نے نشست میں تشریف فرماسینکڑوں علماء، ائمہ مساجد وذمہ داران سے مخاطب ہو کر کہا کہ آج جس طرح ملک عزیزھندوستان میں پیارے نبی حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں شرپسندعناصر گستاخی  کررہے ہیں مسلمان اسے قطعی برداشت نہیں کرسکتا، انہوں نے کہاکہ موب لنچنگ، مسلم بےقصور نوجوانوں کو مبینہ طور پر دہشت گردبتاکر گرفتار کرنااور مسلمانوں کو حراساں کرناعام سی بات ہوگئ ہے ہرطرف ظلم کے بادل چھائے ہوے ہیں، ناظم اعلی نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ارتدادکے معاملے اور مطالبہ جہیزکے معاملے بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں جو تشویشناک ہے، شہروقصبوں میں منشیات کے عادی نوجوان ہورہاہے، مرکزی وریاستی حکومتیں مسلم اقلیت کے حقوق کو سلب کررہی ہیں زبان اردو کے ساتھ لگاتار ناانصافیاں ہورہیں ہیں ان تمام تر سلگتے مسائل کے حل، مسلم سینفٹی ایکٹ، حقوق کی بازیابی اور اصلاح معاشرہ کے لئے مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے زیراھتمام  غازئ ملت علامہ غلام رسول بلیاوی کی قیادت اور علماء، مشائخ، خطبا، اسکالرز، شعراء کی نیابت میں بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیسہ میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس ہورہی ہے،

 جھارکھنڈ میں 16 جنوری 2023 سے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے اشتراک سے مختلف اضلاع میں اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔اخیرمیں فیصلہ ہواکہ مرکزی ادارہ شرعیہ سے جاری شیڈول کے مطابق ہی مورخہ 15 فروری 2023 بروز بدھ 9 بجے دن سبدیڈیہ عیدگاہ موڑچھایاں ٹانڈ میدان ضلع جامتاڑہ میں نہایت تزک واحتشام کے ساتھ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس منعقد کی جائیگی جس کی تیاری شروع کردی گئ ہے، نشست میں  21علماءکرام پرمشتمل کنوینر سرپرست بناے گئے جبکہ 75 علماء وذمہ داران کنوینربناے گئے ہیں ،یہی کنوینرسرپرست وکنوینر تیاری کمیٹی ہوگی، علماء کرام جامتاڑہ ضلع کے تمام گاؤں، قصبہ شہر میں تیاری کے لئے دورے کرینگے، ائمہ مساجد ہرجمعہ تحریک بیداری اور 15 فروری کو منعقدہ اجلاس پر گفتگو فرمائینگے، آج سے جاتاڑہ کے تمام مسلمان تحریک بیداری کانفرنس کی تیاری میں مصروف ہوگیا نشست میں متذکرہ ذمہ دار علماءکرام کے علاوہ مولاناشفیق القادری، عبدالقادر، منصوراحمد، آفتاب عالمسہراب اشرفی، مولاناحبیب اللہ رضوی، نوشاد عالم، کرامت رضوی، شرف الدین رضوی، مولانا بغیر احمد فیض، عبدالرزاق، ذاکرحسین، غلام رسول، زاہدرضا، اعجازاحمد، عبدالصمد، معراج انصاری، تنویرانصاری، قمرالدین، عبدالرحمن، شمشادخان، مظفرحسین، شبیراحمد، نذرالعالم، مولاناسلیم نظامی، مولانامجاہدحسین اور درجنوں علماء وذمہ داران شریک ہوے تقریباجامتاڑہ ضلع کے ہرایک علاقے سے علماء وذمہ داروں نے قابل رشک شرکت کی، مولاناجمال قادری کی دعاپر نشست کااختتام ہوا، مولانامختارعالم نے سبھی شرکاکاشکریہ اداکیا، اہل محلہ کی جانب سے تمام مہمانوں کی بھرپور ضیافت ہوئ بعد میٹنگ ناظم اعلی،دھمباد اور ساڑم کے لئے روانہ ہوگئے


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image