مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈکیلئے لگ بھگ 200 فارم ہوئے جمع

 


مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈکیلئے لگ بھگ 200 فارم ہوئے جمع

رانچی:انتخاب کمیٹی مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ نے4جنوری 2023 کو ایک پریس ریلیزجاری کر کہا تھا کہ مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کا انتخاب جلد کرانا ہے۔اسی سلسلے میں انتخابات کو لیکرسرگرمیاں چل رہی ہیں۔جس میں خاص طور سے رکنیت سازی کا کام زور وشور سے چل رہاہے۔اورپورےجھارکھنڈ سےعلماء کرام، حفاظ کرام،امام،خطیب، مئوذن حضرات کی رکنیت حاصل کرنے کاکام چل رہاہے۔اسی سلسلے میں علماء کرام،حفاظ کرام،امام،خطیب،مئوذن سے مجلس رکنیت حاصل کرنے کی اپیل کررہی ہے۔ساتھ ہی مذکورہ لو گوں سے زیادہ سے زیادہ حصہ داری کی اپیل ہے۔بغیر ان سب کے تعاون سے انتخاب کمیٹی آگے نہیں بڑھ سکتی ۔اسکے لئے 5جنوری کو فارم رکنیت برائے انتخاب جاری کیا گیا تھا۔انتخاب کمیٹی کے کنوینر حضرت مولانا مفتی ابو عبیدہ نے کہاکہ آج بتاریخ 14جنوری 2023 تک ایک سو سے زائد فارم رکنیت انتخابی کمیٹی کو موصول ہوئے ہیں۔رکنیت کا کام 20 جنوری تک جاری ہے۔لہذا اس میں زیادہ سے زیادہ اپنی رکنیت حاصل کر مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کو مضبوط بنانے کی بات مجلس علماء جھارکھنڈ انتخابی کمیٹی نے کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ اگر علماء کرام کا تعاون رہا تو وقت پر انتخاب ہوگا۔


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image