جمعیت علماء ہند ودینی تعلیمی بورڈ ہند کے زیراہتمام 24 جنوری تا 22 فروری 2023 کو

 


جمعیت علماء ہند ودینی تعلیمی بورڈ ہند کے زیراہتمام 24 جنوری تا 22 فروری 2023  کو

پورے ملک میں دینی تعلیمی بیداری مہم :ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی 

رانچی :جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنر ل سکریٹری مولاناڈاکٹرمحمد اصغرمصباحی نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ملک کی جو موجودہ صورتحال ہے اس سے ہرباشعور مسلمان اچھی طرح واقف ہیں ۔ شر پسند تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کی موجودہ نسل کو ارتداد پرڈالنے کی منظم کوشش ہورہی ہے ، اسلام اورمسلمانوں کے خلاف اٹھتاہوا طوفان صاف آنکھوں سے دکھائی پڑرہاہے ، ان حالات میں ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ جس طرح ہمیں اپنے ایمان وعقیدے کی حفاظت کرنا فرض ہے اوراس کے لئے ہرضروری انتظام کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے اسی طرح اپنی اولاد کے ایمان وعقیدے کی بقاء کے لئے دینی تعلیم کاانتظام کرنا اورمشرکانہ تعلیم کے اثرات سے بچانے کی جد وجہد کرنا ، وقت کااہم فریضہ اور افضل ومقدس ترین عبادت ہے ۔ 

ڈاکٹرمحمد اصغرمصباحی نےمزید بتایاکہ’’جمعیت علماء ہند‘‘کاقائم کردہ ’’مرکزی دینی تعلیمی بورڈ‘‘ اس میدان میں عرصہ سے مصروف عمل ہے ، جس کےتحت ملک کے طول وعرض میں مکاتب کا نظام قائم ہے ۔ لیکن مسلم آبادی کے اعتبار سے یہ محنتیں کافی نہیں کہی جاسکتی ہیں ، اس لئے دینی تعلیم کی اہمیت وضرورت کے بارے میں مسلم معاشرے میں شعور پیدا کرنے کے غرض سے پورے ملک میں جمعیت علما ء ہند ومرکزی دینی تعلیمی بورڈ کی جانب سے یکم رجب المرجب تا ۳۰ رجب المرجب ،۲۴ ؍جنوری تا ۲۲؍ فروری ۲۰۲۳ ’’دینی تعلیمی بیداری مہم‘‘چلانے کافیصلہ کیا گیاہے ۔اسی کے تحت جمعیت علماء جھارکھنڈ ودینی تعلیمی بورڈ جھارکھنڈ نے پورے جھارکھنڈ میں اس مہم کو چلانے کافیصلہ کیاہے ۔ ان اداروں کے ذمہ داروں کی جانب سے ضلعی صدور ونظماء حضرات کی خدمت میںگذارشات ارسال کی گئیں ہیں ۔ انشاء اللہ مذکورہ تاریخ کے تحت پورے صوبے میں دینی تعلیمی بیداری مہم چلائی جائےگی اور یہ بھی گذارش کی گئی ہے کہ اپنے اپنے ضلع میں پورے مہینے کاپروگرام باقاعدہ مرتب فرماکراس ضروری مہم میں حصہ لیں اورصوبائی مرکزی دفتر کو اس کی رپورٹ سے آگاہ فرمائیں ۔ مولانا ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی نے صوبہ ٔ جھارکھنڈ کے مساجد کے تمام ائمہ وخطباء حضرات سے مخلصانہ درخواست کیا ہے کہ جمعہ کے خطبہ میں اس مہم کے عنوان سے عوام میں خطاب فرمائیں اور لوگوں کو اس کی اہمیت وافادیت سے آگاہ فرمائیں ۔ جمعیت علماء جھارکھنڈ کے ذمہ داران ، عہدیداران مسجدوں میں دینی تعلیم بیداری مہم کے تحت پروگرام کریں گے عوام سے گذارش کی جاتی ہے کہ ان پروگراموں میں شامل ہوکر علمائے کرام مواعظ حسنہ سے مستفیض ہوں اور دینی بیداری کا ثبوت پیش کریں ۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image