اصلاح العراقین اٹکی کا چنائو 8کو،ابتک اتنے فارم

 

اصلاح العراقین اٹکی کا چنائو 8کو،پرچہ نامزدگی3 تک

رانچی:اصلاح العراقین اٹکی رانچی کے چنائو 8جنوری کو ہونا ہے۔الیکشن کمیٹی نے یہ عہد کر لیا ہے کہ ہر حال میں صاف ستھرا الیکشن کرانا ہے۔اسکے لئے چنائو کی شرائط بھی جاری کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیٹی میں کنوینر حاجی انعام الحق ،حاجی نسیم،ندیم احمد، محمد ذبیح اللہ، محمد توقیر عالم، محمد فیضان، محمد فرحان احمد، محمد رحمت اللہ، عبدالقدوس، محمد انیس احمد، محمد راجہ،مشارب احمد، ابرار احمد، عبدالرشید، محمد عبداللہ ہیں۔کنوینر حاجی انعام الحق نے کہاکہ انشاء اللہ اصلاح العراقین اٹکی کا چنائو صاف ستھرا ہوگا۔ہماری ٹیم پوری ایمانداری سے اس پر کام کررہی ہے۔تاکہ ذرا سا بھی کسی کو دقت نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ پرچہ نامزدگی کی تاریخ 30 دسمبر 2022 سے 3جنوری2023 تک ہے۔نام واپسی کی تاریخ 4جنوری 2023۔انتخابی نشان کی تقسیم 4جنوری  کو شام میں۔چنائو 8جنوری کو اور گنتی اسی دن ہوگی انشاء اللہ۔حاجی نسیم نے بتایاکہ اصلاح العراقین اٹکی کے لئے کون لوگ چنائو لڑ سکتے ہیں۔اسکی پوری تفصیل دستور کے مطابق اعلان اور پمپلیٹ نکال کر چسپاں کر دی گئی ہے۔جس میں عمر35 سال سے زیادہ ہونا چاہئے،امیدوار اٹکی کا ہی ہونا چاہیے اور جسکا اٹکی میں اپنا گھر ہو یا 20 سال سے اٹکی میں ہی رہ رہا ہو،ایک امیدوار ایک ہی عہدہ پر چنائو لڑ سکتا ہے،ویسے لوگ جو اٹکی کے ہیں، مگر اٹکی سے باہر رہتے ہیں یا نوکری کرتے ہیں ویسے لوگ چنائو نہیں لڑ سکتے۔امیدوار کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے،اگر ہے تو وہ چنائو نہیں لڑ سکتا ہے۔پرچہ بھرتے وقت دو تجویز کنندہ ہونا ضروری ہے۔فارم بغلی آفس سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔صدر،سکریٹری کے نامزدگی فیس 2000روپے ہے۔نائب صدر ،نائب سکریٹری کے لئے1000روپے ہے۔نام واپس لینے پرنامزدگی فیس واپس نہیں ہوگی۔حاجی نسیم نے آگے بتایاکہ اب تک 10 فارم فروخت ہوئے ہیں۔3جنوری تک فارم لیکر جمع کیا جاسکتا ہے۔اب تک 4مکمل فارم آفس میں جمع کیے جاچکے ہیں۔جس میں ایک صدر عہدہ کیلئے،ایک نائب صدرعہدہ کیلئے،ایک جنرل سکریٹری کیلئے اور ایک نائب سکریٹری کے لئے جمع کیا جاچکا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image