چنائواصلاح العراقین اٹکی: 9امیدوار چنائوی میدان میں،کون کون ہیں دیکھیں

 


چنائواصلاح العراقین اٹکی: 9امیدوار چنائوی میدان میں،کون کون ہیں دیکھیں

رانچی:اصلاح العراقین اٹکی رانچی کے چنائو  8 جنوری کو ہونا ہے۔الیکشن کمیٹی نے یہ عہد کر لیا ہے کہ ہر حال میں صاف ستھرا الیکشن کرانا ہے۔کنوینر حاجی انعام الحق اور حاجی نسیم عارف نے بتایاکہ آج   4جنوری کو نام واپسی اور چنائو نشان الاٹ کرنے کا دن رہا۔پرچہ نامزدگی 13 فروخت ہوئے ۔لیکن فائنل 9پرچہ داخل ہوا۔ صدر کیلئے2نائب صدر کیلئے3سکریٹری کیلئے2 اور نائب سکریٹری کیلئے2یعنی کل 9پرچہ جمع ہوا۔صدر عہدہ کیلئے عقیل احمد،شاہنواز حسین نے پرچہ داخل کیا۔نائب صدر میں سرور عالم، انبساط عالم،شمشاد احمد اور سکریٹری میں طیب علی،محمد معین الدین،نائب سکریٹری میں محمد توفیق عالم، محمد تفضل حسین ہیں۔سبھی 9امیدواروں کو چنائو نشان الاٹ کر دیاگیا ہے۔الیکشن کمیٹی میں کنوینر حاجی انعام الحق ،حاجی نسیم عارف،ندیم احمد، محمد ذبیح اللہ، محمد توقیر عالم، محمد فیضان، محمد فرحان احمد، محمد رحمت اللہ، عبدالقدوس، محمد انیس احمد، محمد راجہ،مشارب احمد، ابرار احمد، عبدالرشید، محمد عبداللہ ہیں۔کنوینر حاجی انعام الحق نے کہاکہ انشاء اللہ اصلاح العراقین اٹکی کا چنائو صاف ستھرا ہوگا۔ہماری ٹیم پوری ایمانداری سے اس پر کام کررہی ہے۔تاکہ ذرا سا بھی کسی کو دقت نہ ہو۔



Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image