بلاتفریق انسانیت کی بنیاد پر خدمت جمعیت علماء کا مشن

 


بلاتفریق انسانیت کی بنیاد پر خدمت جمعیت علماء کا مشن: مولانا اکرم قاسمی

جمعیت علماء گریڈیہہ کے زیر اہتمام مولانا اکرم قاسمی نے200 ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے 


رانچی/گریڈیہہ : کلیتہ الصالحات ناواٹانڈ تھانہ ڈمری ضلع گریڈیہہ کے احاطہ میں 200 ضرورت مندوں کے درمیان کمبل  تقسیم کیا گیا  جمعیت علماء گریڈیہہ کے  صدر و آل جھارکھنڈ رابطہ مدارس عربیہ کے اہم رکن  وفعال و متحرک  شخصیت جناب حضرت مولانا اکرم صاحب صاحب قاسمی ناظم اعلیٰ جامعہ حسان بن ثابت چینو نے ڈمری حلقہ کے 200 ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کر تے ہو ئے کہا کی  لوگوں کی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے


      ہر سال سیکٹروں غریب و ضرورت کے درمیان کمبل تقسیم کر تے ہیں اسی طرح جہاں بھی پانی کی ضرورت ہے وہاں پر بلاتفریق بورنگ اور مساجد ومکاتب کی تعمیر کرواتے   ہیں موقع پر جناب مولانا الیاس صاحب مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا ونائب صدر جمعیت علماء گریڈیہہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کم وقت میں جو خدمات مولانا الیاس کی ہے اسکو گنانا بہت مشکل ہے میں دعاء کرتاہوں اللہ ان کو پروان چڑھا ے اور مولانا کی خدمات کو اللہ قبول فرمائے   موقع پر جناب حضرت مولانا جوہر صاحب مظاہری نائب صدر جمعیت علماء گریڈیہہ و ناظم اعلیٰ جامعتہ الصالحات ناواٹانڈ نے آے ہوئے  علماء کرام حفاظ  آئمہ مساجد  کا شکریہ ادا کیا موقع پر کلگو دکچھنی پنچایت کے مکھیا عالی جناب اسلم انصاری. مولانا حشمت صاحب مولانا ضیاء الدین ندوی حافظ اسامہ کے علاوہ علاقے کے علماء حفاظ و دانشوروں قوم وملت موجود تھے


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image