امارت شرعیہ سے جڑے،اپنے ہی علاقہ میں کام کریں،تنخواہ

 


امارت شرعیہ سے جڑے،اپنے ہی علاقہ میں کام کریں،تنخواہ دس ہزار سے 

رانچی:امارت شرعیہ پھلواری شریف سے منسلک ہو کر ملی خدمات انجام دینے کے خواہش مند حضرات متوجہ ہوںامارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ ملک کا ایک باوقار دینی ،ملی وفلاحی ادارہ ہے، جس کی خدمات کی روشن وتابناک تاریخ ہے، بانی امارت شرعیہ حضرت مولانا ابوالمحاسن محمدسجاد علیہ الرحمہ نے جن شعبوں کو امارت شرعیہ میں شامل فرمایا تھا، ان میں اہم ترین شعبہ ’’شعبۂ تبلیغ وتنظیم ہے‘‘امیر شریعت اول بدرالکاملین حضرت مولانا شاہ بدرالدین قادریؒ سجادہ نشیں خانقاہ مجیبیہ سے لیکر اب تک تمام امراء شریعت نے اس شعبہ پر خصوصی توجہ دی ہے، موجودہ امیر شریعت مفکرملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی بھی خاص توجہ اس شعبہ کے استحکام اور توسیع پر ہے، چنانچہ حضرت نے موجودہ حالات اوران کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈ اور بنگال کے اضلاع اور علاقوں کے لئے ان چاروں صوبوں سے بڑی تعداد میں دعاۃ ومبلغین بحال کرنے کا فیصلہ فرمایاہے، پہلے مرحلہ کی بحالی کاکام پورا ہوچکاہے، دوسرے مرحلہ کی بحالی کے لئے حضرت امیر شریعت کی ہدایت کو بروئے کار لاتے ہوئے امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب نے اعلان کیاہے کہ جو حضرات علماء کرام امارت شرعیہ کے اس شعبہ سے منسلک ہوکر دین وملت کی خدمت انجام دینا چاہتے ہوں وہ ۱۰؍جنوری تک اپنی درخواستیں ذیل کے پتہ پر موصول کرادیں، انٹرویو کی تاریخ سے جلد ہی مطلع کردیاجائے گا، جھارکھنڈ،بنگال اور اڈیشہ کے علماء کو اپنے ہی صوبہ میں کام کا موقع دیاجائے گا، طعام وقیام اور سفری اخراجات وسہولیات کے علاوہ تنخواہ دس ہزار سے زاہد ہوگی اوربہتر کارکردگی کی صورت میں ترقی واضافہ بھی عمل میں آتارہے گا۔امارت شرعیہ جیسے عظیم ادارہ کی نسبت میں اللہ نے بڑی عظمت رکھی ہے، اوردعوتی واصلاحی خدمات سے انسان کی زندگی بافیض بنتی ہے، ماضی میں اس شعبہ سے وابستہ علماء نے بڑا نام ومقام پایا ہے اوراللہ نے ان سے بڑے بڑے کام لئے ہیں، اس لئے امید ہے کہ دینی خدمت کا مخلصانہ جذبہ رکھنے والے علماء کرام جلد ازجلد رجوع کریں گے۔بذریعہ ڈاک درخواست بھیجنے کا پتہ:۔      ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، بہار پن کوڈ:801505 ای میل:tanzimimaratshariah@gmail.com

وہاٹس ایپ:9546493996۔9065720887 نوٹ

 :  رانچی و ملحقہ اضلاع کے خواہشمند حضرات دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی سے رابطہ کر سکتے ہیں _ رابطہ نمبر :-  مفتی محمد انور قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی 9430113833مفتی ابوداؤد قاسمی کارکن دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی 9798506704 - 9835967344


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image