اصلاح العراقین کا چنائو آج یعنی آٹھ جنوری،تیاری پوری
رانچی:اصلاح العراقین اٹکی رانچی کا چنائو آج یعنی آٹھ جنوری بروز اتوار۔الیکشن کمیٹی کے کنوینر اور انکی ٹیم نے ٹھان لیا ہے کہ چنائو صاف ستھرا کرانا ہے۔الیکشن کمیٹی کے کنوینر حاجی انعام الحق ،معاون کنوینر حاجی نسیم عارف نے بتایاکہ چنائو کمیٹی کی طرف سے ساری تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔دو بوتھ بنائے گئے ہیں۔جس میں چنائو کمیٹی کے آٹھ لوگ ایک بوتھ پر اور آٹھ لوگ دوسرے بوتھ پر رہیں گے۔اسکےعلاوہ چار لوگ باہر سے ہوگے۔ جو سرکاری ٹیچر جنکو چنائو میں ڈیوٹی ملی ہو ایسے لوگ چار رہیںگے۔ دونوں بوتھ پر دو ۔دو رہیںگے۔چنائو صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہوگا۔ایک گھنٹہ وقفہ کے بعد ،یعنی فریش ہونا،کھانا پینا سے فارغ ہونے کے بعدمغرب کی نماز پڑھ کر ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی ۔گنتی کے مکمل ہونے بعد اسی وقت کامیاب امیدوار کوسرٹیفکٹ دیا جائیگا۔اس کی ساری تیاری پوری کر لی گئی ہے۔چنائو کمیٹی میں کنوینر حاجی انعام الحق ،الحاج نسیم عارف،ندیم احمد، محمد ذبیح اللہ، محمد توقیر عالم، محمد فیضان، محمد فرحان احمد، محمد رحمت اللہ، عبدالقدوس، محمد انیس احمد، محمد راجہ،مشارب احمد، ابرار احمد، عبدالرشید، محمد عبداللہ ہیں۔معلوم ہوکہ چار عہدہ کیلئے نو امیدوار ہیں۔
0 Comments