مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کو تحلیل کر انتخابی کمیٹی

 


مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کو تحلیل کر انتخابی کمیٹی تشکیل

رانچی:مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کی ایک ہنگامی میٹنگ راعین گرلس ہائی اسکول لیک روڈ رانچی میں منعقد ہوئی۔جس میں شہر رانچی و اطراف کے علاوہ لوہردگا،گوملا،سمڈیگا،چترا،ہزاریباغ،کھونٹی وغیرہ اضلاع کے علماء کرام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ یہ میٹنگ مجلس کے صدر مفتی ڈاکٹر سلمان قاسمی نے بلائی تھی۔جس کا دعوت نامہ 15دن قبل جاری کر دیا گیا تھا۔شرکاء مجلس نے اپنی اپنی رائے دی اور ایجنڈا پر کھل کر تبادلہ کیا گیا۔میٹنگ کی صدارت مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر مفتی ڈاکٹر سلمان قاسمی نے کی۔نظامت ڈاکٹر طلحہ ندوی نے کی۔


 گزشتہ ایام کی کارگزاری کے بعد مجلس کو فعال ومتحرک بنانے پر زور دیا گیا۔اس سلسلے میں شرکاءنے اپنے مشورہ دئے۔اور اخیر میں صدر مجلس نےمجلس علماء کی موجودہ ڈھانچہ کو تحلیل کئے جانے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی بااتفاق رائے 5علماء پر مشتمل ایک انتخابی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ان کے نام اس طرح ہیں۔مولانا محمد عمران ندوی، مولانا عبدالمنان اصلاحی، مولانا امیتا ز قاسمی، مفتی ابوعبیدہ اربا،مولانا شعیب اختر ثاقبی ہیں۔ان پانچوں نے مل کر ایک انتخابی کنوینر طے کیا ہے جن کا نام مفتی ابو عبیدہ ہے۔اس میٹنگ میں رانچی اور آس پاس کے کئی علماء کرام تھے۔


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image