علماے کرام و عوام الناس نے تحریک بیداری کانفرنس کو کامیاب اور تاریخ ساز بنانے کے کا

 


رام گڑھ کی تمام کمیٹیاں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کو کامیاب بنانے کے لیے ہیں کمر بستہ 

علماے کرام و عوام الناس نے تحریک بیداری کانفرنس کو کامیاب اور تاریخ ساز بنانے کے کا عہد کیا

 مشاورتی نشست میں مہمان خصوصی مولاناغلام رسول بلیاوی اور ناظم اعلی ہوے شریک


رانچی/ رامگڑھ:- بتاریخ 17/ جنوری بروز منگل کو ضلع رام گڑھ میں مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے بینر تلے ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ کی جانب سے حضرت مولانا حبیب عالم رضوی  صاحب کی صدارت میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس رامگڑھ میں انعقاد سے متعلق ایک اہم مشاورتی نشست  ہوئی-جس کے مہمان خصوصی غازی ملّت حضرت علامہ مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب اور ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی شریک ہوے. اس میٹنگ میں رام گڑھ پرکھنڈ، گولہ پرکھنڈ، مانڈو پرکھنڈ اور پتراتو پرکھنڈ کے علمائے کرام و دانشوران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی-میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حضرت مفتی اظہار احمد امجدی ثقافی دارالافتاء ادارہ شرعیہ رامگڑھ نے کیا. اس کے بعد نعت نبی کا گلدستہ ترجمان ادارہ شرعیہ حضرت قاری مشتاق محشر صاحب نے پیش کیا، پھر حضرت مولانا محمد ابوھریرہ رضوی مصباحی نے خطبہء استقبالیہ پیش کیا. ان کے بعد ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ کے صدر حضرت مولانا حبیب عالم رضوی صاحب نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور تحریک بیداری کے حوالے سے گفتگو کی. ان کے بعد مفکرملت حضرت علامہ مولانا محمد قطب الدین رضوی صاحب قبلہ ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری اور اس کے موضوعات پر گفتگو اور رام گڑھ میں ایک پروگرام ادارہ شرعیہ تحریریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں بات رکھی کہ رام گڑھ میں بھی ایک پروگرام ہونا چاہیے، اس پر تمام علماے کرام و عوام الناس نے ان کی آواز پر لبیک کہا اور اس کی کامیابی کے لیے سارے کمر بستہ نظر آئے. بدہ دانشور حضرات نے بھی یکے بعد دیگرے اپنے مشورے پیش کیے اور سب کی اتفاق رائے سے  یہ بات طے پائی کہ عید کے بعد رام گڑھ ضلع کے امباٹانڈ چینگڈا میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد ہو گا۔واضح ہوکہ مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے زیراھتمام اور سابق ممبرآف پارلیمنٹ مولاناغلام رسول بلیاوی کی قیادت گزشتہ 13 دسمبر2023 سے بہار کے بیتیا اس تحریک کاآغاز ہواہے جو مرحلہ وار بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیشہ کے تمام اضلاع میں مسلمانوں کے سلگتے مسائل اور ان کے حل کی خاطر ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کاسلسلہ چل رہاہے جو اگلے چھ ماہ تک جاری رہیگا، اسی کڑی میں گزشتہ کل 16 جنوری بروز سوموار کربلامیدان نوادہ بشن گڑھ میں مشہور ومعروف سماجی رہنماجناب محمود عالم چیف کنوینر کی دیکھ ریکھ میں شاندار کانفرنس منعقد ہوئی جو ہراعتبار سے بہت کامیاب رہی بعد کانفرنس ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کارواں رامگڑھ آیادریں اثنامگن پور میں ذاکراخترمکھیابیٹول کلاپنچایت، محمد سعیداختر، نوراللہ انصاری مکھیامگن پور پنچایت، حاجی تائیدانصاری، عطاءاللہ، اقبال احمد، رضوان، شبیر، ماسٹر سلام الحق، مولاناشمس تبریزنظامی، قاری الطاف ضیاوغیرھم نے پرتپاک استقبال کیااور پھر رامگڑھ میں مولاناحبیب عالم، قاری مشتاق محشر، ظیاءالحق خان، واعظ الحق خان، آزاد قریشی، محمد رئیس خان، قاری وسیم رضا، مفتی اظہارامجدی وغیرہ نے خیرمقدم کیا، بعدہ 17 جنوری بروز منگل دارالعلوم اہل سنت مظہرحسنات گولپار رامگڑھ میں مشاورتی نشست منعقد ہوئی، علماے کرام و عوام الناس نے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس رامگڑھ میں انعقاد کرکامیاب اور تاریخ ساز بنانے  کا عہد کیا. بعدہ خصوصی خطاب غازی ملت حضرت علامہ مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب قبلہ صدر مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ و سابق ممبر آف پارلیمنٹ کی ہوئی.


 انھوں نے کئ موضوعات پر گفتگو کی اور کہا کہ ہمیں ہر میدان میں کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ اب ملک میں دواہم ایکٹ قانون بنانے کی ضرورت ہے ایک تحفظ ناموس رسالت ایکٹ اور ایک مسلم سیفٹی ایکٹ ،مولاناغلام رسول بلیاوی نے کہاکہ اس وقت اپنے معاشرے میں جو خرابیادر آئ ہیں اسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کہاکہ تحریک نے ملک میں بھرپور بیداری پیدا کردی ہے اور نئ نسلوں میں ایک مستحکم حوصلہ دیاہے۔نشست میں  مولانا حبیب عالم رضوی مہتمم دارالعلوم اہل سنت مظہرحسنات، مولانا انور حسین مہتمم مدرسہ گلشن رضابھرکنڈہ، مفتی عبدالقدوس مصباحی ، قاری مشتاق محشر ، مفتی اظہار احمد ثقافی امجدی ،مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی ، مولانا صدیق القادری ، مفتی فہیم الدین مصباحی ، مولانا شرف الدین قادری، مولانا واجد ثقافی، مولانا صدام حسین،  مولانا اقبال مصباحی ، قاری منور سیفی ، مولانا صابر علی رضوی ، مولانا انیس، حافظ وسیم اکرم، مولانا قمر رضا، مولانا اعجاز عرشی. حافظ صدام حسین، مولانا اظہر، مولانا عارف رضا مصباحی ، قاری انعام الرب رضوی ،قاری افتخار، حافظ مظہر حسین، حافظ غلام سرور ، مولانا محبوب ثقافی، مولانا اسلام، حافظ غلام جابر، مولانا مجیب مصباحی ،مولانا نثار شمسی ،حاجی رئیس خان، واعظ الحق خان،ظہیرالدین،داؤد عالم ڈائرکٹر گڈول مشن اسکول گولہ،آزاد قریشی،جبیرقریشی،ایڈوکیٹ عبدالجبار،غلام مصطفی، نسیم احمد، سہاب راہی، عبدالقدوس، محمد سلیم، وسیع اختر، اسماعیل، محمداعجاز، ماسٹراخلاق، غلام جیلانی، محمد قاسم، شرف الدین، غلام معین الدین، حاجی ظاہر، حافظ طاہر، غلام نبی، امتیاز، کوثر، ڈاکٹرشمیم، حاجی شاہد، رستم، سونو، محمد نظام، فرحان ، احسان، حافظ مبارک، مولانا احسان. ویگر دانشور حضرات نے بھی اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا، نشست کے اخیر میں تحریک ادارہ شرعیہ بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس رامگڑھ کی تیاری کے لیئے 61/ افراد کنوینر اور 51 علماء کرام کو نامزد کیا گیا جن کی اگلی نشست فروری ماہ میں ہوگی اور آئیندہ کالائحہ عمل مرتب کیاجائیگا۔


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image