ٓآئو چلیں جمعیت علماء ہند کو مضبوط کریں:قاری اسجد

 


ٓآئو چلیں جمعیت علماء ہند کو مضبوط کریں:قاری اسجد



رانچی:جمعیت علماء ہند کا چونتیسواں اجلاس عام 12 فروری2023 بروز اتوار کو ہونا ہے۔اس اجلاس میں جمعیت علماء کے مدعون خصوصی،منتظمی کے ارکان سمیت بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں۔مذکورہ باتیں جمعیت علماء جھارکھنڈ کے سکریٹری حضرت مولانا قاری اسجد نے کہی۔ وہ بدھ کو ایک پریس بیان میں کہاکہ آئوچلیںجمعیت علماء ہند کو مضبوط کریں۔قاری اسجد نے کہاکہ ہر سال جمعیت علماء ہند کا اجلاس الگ الگ شہرمیں ہوتا ہے۔ اس بار دہلی کے رام لیلا میدان میں اجلاس عام ہونا ہے۔اس اجلا س میں مسلمانوں کے ساتھ جو درپیش مسائل آتے ہیں اس پر چرچہ کی جائے گی اور اس کا حل نکالا جاتاہے۔اس بار کے ایجنڈے میں آزاد مدارس اسلامیہ کے سلسلے میں جاری سرکاری کاروائیوں کا تدراک،ملک میں بڑھتی منافرتی مہم اور الامیہ فوبیا کے انسداد،میڈیا کے ذریعہ اسلام مخالف اور پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی ،افتراپروازی پر روک،یکساں سول کوڈ اور دستوری حقوق کا تحفظ اور عدلیہ کے حالیہ متنازع فیصلوں کا جائزہ،مسلمانوں کے لئے ریزرویشن کے حصول اور اوقاف کے تحفظ کی تدابیر،سدبھائونا منچ کو مستحکم کرنے کیلئے۔قاری اسجد نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے تمام جھارکھنڈ،بہار کے لوگوں سے جو مدعون خصوصی ہیں،منتظمی کے ارکان ہیں وہ اس پروگرام میں ضرورشرکت کریں۔


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image