الیکشن کمیٹی مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ نے

 


الیکشن کمیٹی مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کی نشست
رانچی:لیکشن کمیٹی مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈنےجامع مسجد اربا میں کنوینر مفتی ابوعبیدہ قاسمی کی صدارت میں ایک اہم نشست ہوئی۔ جس میں الیکشن کمیٹی کے تمام شرکاء نے حصہ لیا اور بہ اتفاق رائے مندرجہ ذیل امور طے پایا۔پہلا ،فارم رکنیت برائے انتخاب مورچہ ۱۲جمادی الاخر5جنوری2023 کو مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے واٹس ایپ گروپ میں شائع کیاجائے گا۔دوسرا،جو علماء کرام،حفاظ کرام فارم بھر کر جمع کریں گے ،انکا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔یہی حضرات ووٹنگ کر پائیںگے۔تیسرا،فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 20جنوری2023 ہوگی۔چوتھا،ووٹر لسٹ کی تیاری کے بعد حتمی طور پر چنائو کی تاریخ کا اعلان کی اجائے گا۔پانچواں،چنائو ہرات میریج ہال اربا رانچی میں ہوگا اور علماء کرام کا استقبال مرکزی کمیٹی اربا کرے گی۔چھ،اراکین الیکشن کمیٹی اور سابق عہدیداران چنائو میں امیدوار نہیں ہوںگے۔نشست میں کنوینر مفتی ابوعبیدہ قاسمی،کوکنوینر عبدالمنان اصلاحی، شہر قاضی مولانا شعیب اختر ثاقبی،مولانا امتیاز قاسمی،مولانا محمد عمران موجودتھے۔


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image