حاجی شرف الدین کے یہاں تعزیت میں آئے کثیر تعداد میں علماء

 


حاجی شرف الدین کے یہاں تعزیت میں آئے کثیر تعداد میں علماء

گڑھوا: قصبہ جھلوا کے مشہور و معروف شخصیت خلیفہ شارح بخاری الحاج حافظ شرف الدین صاحب(بانی و سربراہ اعلی: دارالعلوم غریب نواز ،جھلوا) کی اہلیہ کے انتقال پرملال کے چوتھے دن بدھ کو دارالعلوم غریب نواز کے صحن میں ایک عظیم الشان محفل ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا، اس مبارک مجلس کی صدارت حضرت علامہ مولانا الحاج امین الدین مصباحی(مہتمم و پرنسپل، دارالعلوم غریب نواز) کر رہے تھے وہیں قیادت و نظامت مولانا زبیر صاحب حنفی بخوبی انجام دئیے، انتظامیہ میں مولانا ملک الظفر مصباحی، جناب معین صاحب ماسٹر اجمل، عبدالکریم اور حافظ ابو طلحہ وغیرہ تھے،

بعد نماز فجر ٩ بجے تک قرآن خوانی کے بعد محفل کا آغاز ہوا جس میں کثیر خطباء شعراء نے نعت و تقریر پیش کی، بالخصوص قاری راحت حسین،حسیب اللہ جگر اور قاری قدرت اللہ عزیزی نے بہترین نعت رسول گنگنائے بعدہ مولانا صدام مصباحی،مفتی یونس امجدی نے عظمت والدین پر عمدہ خطاب فرمایا، وہیں مولانا سعود مصباحی مفتی ذاکر مصباحی(سیدے) نے قوم مسلم کی خستہ حالی اور ان کے وجوہات پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے خستہ حالی سے بچنے کے کئی سہل صورتوں سے آگاہ فرمایا۔ اخیر میں مجلس کا اختتام مولانا عبد القیوم نظامی صاحب کے دعائیہ کلمات پر ہوا۔ اس محفل میں مندرجہ ذیل علماء و حفاظ شریک ہوئے، مفتی جابر حسین مصباحی، مفتی اورنگ زیب مصباحی،مولا نصیر عالم صاحب، مفتی الحاق مصباحی،حافظ ایوب صاحب، مولانا آفتاب، مولانا جعفر، مولانا سجاد،مولانا سنجر،مولانا ممتاز، مولانا آصف ، مولانا اعجاز، مولانا نجیب اللہ، مولانا ممتاز مصباحی، مولانا شعیب، مولانا یوسف، مولانا شمشیر، قاری شوکت، حافظ منظور، قاری ثمر نظامی، مولانا رفیع الدین، حافظ ایوب، حافظ پرویز، حافظ اسحاق، مولانا غیاث الدین، مولانا شمشاد، مولانا آس محمد، مولانا مزمل،مولانا منور ، حافظ نور عالم، حافظ مختار، مولانا خورشید، حافظ مشتاق، مولانا شکیل، حافظ کمال، مولانا یونس وغیرہ

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image